تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا اسوہ امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے: سید محمد کفیل بخاری

ملتان (پ ر) مجلس محبان آل و اصحاب رسول علیھم الرضوان کے زیر اہتمام دار بنی ہاشم، مہربان کالونی میں منعقدہ 47 ویں قدیمی روایتی مجلس ذکر حسین سے سید محمد کفیل بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا اسوہ امت کیلئے مشعل راہ ہے۔ حضرت سیدنا عمر ابن خطاب رضی اللہ عنہ سے لے کر سیدنا حسین رضی اللہ عنہ تک تمام اجلہ صحابہ کو یہودی سازش کے تحت شہید کیا گیا.
انہوں نے کہا کہ اسلام دین امن ہے اور صحابہ کرام امن کے داعی اور رسول امن صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے متبع اور فرمانبردار تھے. انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام تاریخی نہیں بلکہ قرآنی شخصیات ہیں. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان اور آپ کے اصحاب سے محبت ایمان و عقیدے کی بنیاد ہے.
انہوں نے کہا وطن عزیز پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور یہاں اسلامی شعائر اور مقدسات کی توہین معمول بنتا جارہا ہے آئے روز صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی جا رہی ہے. محرم الحرام میں ملک کے امن و امان کو داؤ پر لگایا جاتا ہے اور فرقہ وارہت پھیلائی جاتی ہے. فتنہ پرور لوگ ملک کے امن کو تباہ کررہے ہیں اور یہاں بھی شام , لبنان اور عراق جیسی صورت حال پیدا کرنا چاہتے ہیں جبکہ حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں. انہوں نے کہا کہ جب قانون پر عمل نہیں کیا جاۓ گا تو لوگ قانون کو ہاتھ میں لینے پر مجبور ہوں گے.
سید عطاء اللہ ثالث نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تاریخ روایات کا مجموعہ ہے اس کو قرآن و سنت پر پرکھا جاۓ گا اور پھر فیصلہ کیا جاۓ گا. انہوں نے کہا کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو ظلما شہید کر کے بدترین دہشت گردی کی گئی . سیدنا حسین رضی اللہ عنہ ہمارے عقیدہ و ایمان کا حصہ ہیں. حضرت حسین سمیت تمام جماعت صحابہ کی توہین کرنا شرعا و قانونا جرم ہے.

مجلس کے آخر میں اسلام آباد میں آصف رضا علوی کی طرف سے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ اور کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر 10 محرم کے جلوس میں خلیفہ راشد سیدنا معاویہ اور سیدنا ابو سفیان رضی اللہ عنہما پر حکومتی سرپرستی میں کھلم کھلا تبرا کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جاۓ اور اس قسم کے تمام واقعات کو روکا جاۓ اور ان جلوسوں اور مجالس کے لائسنس اور اجازت نامے منسوخ کئے جائیں۔
مجلس ذکر حسین سے سید عطاء المنان بخاری , مولانا محمد اکمل اور فرحان حقانی نے بھی خطاب کیا جبکہ حافظ محمد اکرم احرار اور شیخ حسین اختر لدھیانوی نے بارگاہ حسینی میں ہدیہ عقیدت پیش کیا .

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.