تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

چناب نگر میں ریاست درریاست کا ماحول ختم کیا جائے اور تمام طبقات کو آئین پاکستان کا پابند بنایا جائے: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور(پ ر) مجلس احرا راسلام پاکستان اورتحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں، علماء کرام، خطباء عظام اور مبلغین نے اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان لائے بغیرکوئی بھی مسلمان نہیں ہو سکتا مسلمان ہونے کے لیے حضور خاتم النیین محمد کریمﷺ کو آخری نبی ماننا شرط ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،قاری محمد یوسف احرار، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، سید عطاء المنان بخاری، ڈاکٹر محمد آصف،مولانا محمد مغیرہ، مولانا تنویر الحسن احرار،قاری محمد ضیاء اللہ ہاشمی،مولانا محمد اکمل، مولانا محمد سرفراز معاویہ، مولانا محمد الطاف معاویہ اور دیگر علماء کرام اور رہنماؤں نے مختلف مقامات پر خطبات جمعۃ المبارک اور اپنے اپنے بیانات میں کیا۔ خطباء احرار نے اپنے اپنے خطبات میں عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنے والوں کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے شہید ختم نبوت حضرت حبیب بن زید انصاریؓ نے اپنی جان دے کر یہ ثابت کر دیا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت کوسمجھتے ہوئے قادیانیت نوازی ترک کردیں۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت واحد عقیدہ ہے کہ جس کے لیے سب سے زیادہ اور سب سے قیمتی جانوں کا نذرانہ جنگ یمامہ میں پیش کیاگیا اور صحابہ کرامؓ نے اپنا مقدس خون اس عقیدہ کی حفاظت کرتے ہوئے بہا کر رہتی دنیا کو بتا دیا کہ دین اسلام کی عمارت اسی عقیدہ ختم نبوت پر ہی کھڑی ہے۔تمام خطباء عظام نے اپنے اپنے بیانات میں حکومت کی بڑھتی ہوئی قادیانیت نوازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چناب نگر (ربوہ) میں ریاست در ریاست کا ماحول ختم کیا جائے اور تمام طبقات کو آئین پاکستان کا پابند بنایا جائے۔رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے خلاف امریکہ انسانی حقوق کا ہتھیار یک طرفہ استعمال کر رہا ہے جب کہ حقائق اس کے بر عکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اور پڑوسی ملک ہونے کے ناطے سب سے پہلے پاکستان کو افغان حکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.