تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

پیر جی عبدالجلیل رائے پوری نے ہمیشہ سلوک و تصوف، دینی جماعتوں کی سرپرستی اور مدارس کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور (پ ر) حضرت پیر جی عبداللطیف رائے پوری مرحوم کے فرزند اور حضرت نفیس الحسینی مرحوم کے خلیفہ مجاز، حضرت پیر جی قاری عبدالجلیل رائے پوری جمعرات اورجمعۃ المبارک کی درمیانی شب چیچہ وطنی میں 75سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ رائے علی نواز اسٹیڈیم چیچہ وطنی میں مرحوم کے بڑے فرزند مولانا پیر جی حبیب الرحمن رائے پوری نے پڑھائی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، حافظ حبیب اللہ، مولانا محمد اجمل نعمانی، پیر فیاض احمد شاہ، چودھری ضیاء الحق، مولانا پیر جی عزیز الرحمن رائے پوری اور دیگر شخصیات نے نماز جنازہ سے قبل اپنے تعزیتی کلمات میں کہا کہ حضرت پیر جی عبدالجلیل رائے پوری نے ہمیشہ سلوک و تصوف، دینی جماعتوں کی سرپرستی اور مدارس کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت پیر جی مرحوم نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے پلیٹ فارم سے دین وسیاست اور فلاح و بہبود کی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیا،وہ سلسلہ رائے پور کے چشم و چراغ تھے۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماء مولانا سید محمد انور شاہ بخاری نقوی، سید زید الحسینی اور کئی دیگر شخصیات بھی جنازہ میں شامل تھی۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن، مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید محمد کفیل بخاری، خانقاہ سراجیہ نقشبندیہ مجددیہ کے سجادہ نشین مولانا خواجہ خلیل احمد اور کئی دیگر شخصیات نے حضرت پیر جی عبدالجلیل رائے پوری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اورمرحوم کی خانقاہی، سماجی اورتدریسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.