تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

پاکستانی سزا یافتہ قادیانی کی ٹرمپ سے ملاقات پر تشویش، دفاع وطن کی جدوجہد جاری رکھیں گے: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم پاکستان کو آئین کے مطابق چلانے کی جد و جہد کر رہے ہیں ۔ تمام دینی قوتیں آئین اور ملک کے تحفظ کے لیے ایک پیج پر ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مجلس احرار اسلام کے امیر مولانا سید عطاءالمھیمن بخاری کی عیادت کے لیے دار بنی ھاشم آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دورہ امریکہ سے پہلے ایک قادیانی کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات اور پاکستان کے خلاف فریاد گہری سازش اور پوری قوم کے لیے لمحہء فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار پاکستان کے آئین سے اسلامی قوانین خصوصا قادیانیوں کے متعلق پارلیمنٹ کے متفقہ قانون کو تبدیل کرنا چاہتا ہے جس کی دہائی قادیانی سربراہ اپنے بیانات میں دے رہا ہے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عقیدہء ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے ۔ ہم نے اس کے لیے 13 ملین مارچ کیے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ ہم کسی غیر آئینی فیصلے کو مسلط نہیں ہو نے دیں گے ۔
اس موقع پر قائد احرار مولانا سید عطاءالمھیمن بخاری نے کہا کہ ہم پوری احتیاط اور تدبیر کے ساتھ اسلام اور وطن کے دفاع کی جد و جہد جاری رکھیں گے ۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ قیام پاکستان کے 72 سال گزرنے کے بعد بھی ہم آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ موجودہ حکمرانوں نے پوری قوم کو آئی ایم ایف اور عالمی استعمار کا غلام بنادیا ہے ۔ ملک کی معیشت تباہ کرکے عوام کا سانس لینا مشکل کردیا ہے ۔ ہم آزاد ملک کی آزاد قوم کی حیثیت سے رہنا چاہتے ہیں ۔ قوم بیدار ہوجائے ، ہمیں آزاد پاکستان کے لیے بھر پور جد و جہد کرنا ہو گی
مولانا اسعد محمود ایم این اے اور مفتی عامر محمود بھی آپ کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ، سید عطاء اللہ ثالث بخاری، سید عطاءالمنان بخاری ، مولانا محمد اکمل ، فرحان حقانی اور دیگر احرار رہنما بھی موجود تھے ۔ مولانا فضل الرحمن نے مجلس احرار اسلام کے جدید دفاتر اور مدرسہ معمور کی نئی عمارت کا معائنہ بھی کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.