تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

امریکہ جاکر پاکستان اوردستورپاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ قادیانیوں کا وطیرہ ہے: سید عطاءالمہیمن بخاری

لاہور(پ ر) دینی جماعتوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ملاقات سے چند روز قبل امریکہ اور پاکستان میں قادیانیوںکی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوںپر گہری تشویش کا اظہارکیاہے اورکہاہے کہ بین الاقوامی سازشوں کے ذریعے پاکستان میںقادیانیت کو پرموٹ کیاجارہاہے جو ملک وملت کے لیے زہر قاتل ہے ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ سید عطاءالمہیمن بخاری نے مشہور عبدالشکور قادیانی کی امریکہ میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات اوردہائی کو اسلام اور وطن دشمنی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ جاکر پاکستان اوردستورپاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ قادیانیوں کا وطیرہ ہے اوروطن دشمنی کا مظہربھی ۔انہوںنے کہاکہ دستور پاکستان میں لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردیاگیاہے اوریہ پارلیمنٹ کا فیصلہ ہے جو طویل بحث وتمحیص کے بعد متفقہ طورپرکیاگیا۔مجلس احراراسلام پاکستان کے جنرل سیکرٹری عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف کسی قسم کی زیادتی روانہیں رکھی جارہی ،لیکن آئین پاکستان کے مندرجات کو دل وجان سے تسلیم کرنا ہرپاکستانی شہری کی ذمہ داری ہے اس لیے قادیانیوںکو یہ حق نہیں دیاجاسکتاکہ وہ اپنے آپ کو احمدی مسلم لکھیں ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ عبدالشکور قادیانی جوکہ چناب نگر کا رہائشی ہے اس کو کس کے ایماءپر جیل سے رہائی ملی اوریہ امریکہ پہنچا،اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔انہوںنے کہاکہ قادیانیوںکی طرف سے صدر ٹرمپ تک رسائی اوروہاں پاکستان کے خلاف واویلا اس بات کا پتہ دیتاہے کہ قادیانیوںکو یہودونصاریٰ ہی سپانسر کررہے ہیں ۔علاوہ ازیں متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے رہنماﺅں نے کہاہے کہ چناب نگرکے رہائشی عبدالشکورقادیانی کا پاکستان سے امریکہ پہنچناقادیانی سازشوں کاشاخسانہ ہے ۔قادیانی امریکہ ،انڈیا اور اسرائیل کے مہرے بنے ہوئے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد کے قریب باہتر کے مقام پر قادیانیوں کی طرف سے وسیع رقبے حاصل کرنے کو حکومت کی قادیانیت نوازی قرار دیااور کہاہے کہ قادیانی جن مورچوں میں بیٹھ کر سنگ ریزی کررہے ہیں وہ مورچے امریکی ہیں اور امریکہ اسلام اور پاکستان کا ازلی دشمن ہے۔ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے رہنماﺅںنے یہ بھی کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے امریکی دورے اور صدر ٹرمپ سے ملاقات سے چند روز پہلے اس قسم کی سرگرمیوںنے اہل پاکستان میں تشویش پیداکی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.