تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کی حمایت خوش آئند ہے: سید محمد کفیل بخاری

 لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سیدمحمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کی حمایت خوش آئند ہے لیکن ملک سے سودی نظام کے خاتمے کے اقدامات کریں۔ چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل کی تجویز کے مطابق سٹیٹ بنک اور دیگر اداروں کو شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل سے روکا جائے۔ قائد احرار سید محمد کفیل بخاری ایوان احرار لاہور میں احرار کارکنوں کے ماہانہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی تباہی اور کمر توڑ مہنگائی سودی قرضوں کا عذاب ہے۔ حکومت سود ختم کر دے، ملکی معیشت بہترین ہو جائے گی۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے نجات کے بغیر ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام بلوچستان اسمبلی کوعقیدہ ختم نبوت نصاب تعلیم کا حصہ بنانے کی قرار داد منظور کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ چناب نگر ٹول پلازہ پر آیت ختم نبوت اور حدیث ختم نبوت آویزاں کرنا قادیانیوں کو قبول اسلام کی مستقل دعوت ہے۔ حکومت پنجاب اسمبلی کی متفقہ قرار داد پرعمل در آمد کرتے ہوئے تمام شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر آیت ختم نبوت کے بورڈ آویزاں کرے۔ انہوں کہا کہ قادیانی اسلام قبول کرلیں یا اپنی آئینی غیر مسلم حیثیت تسلیم کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیت کا بت پاش پاش ہو چکا ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر میں قادیانیوں کی بڑی تعداد اسلام قبول کر رہی ہے۔ سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ دنیا کا ہر مسلمان آخری نبی سیدنا محمدﷺ سے لازاوال محبت کرتا ہے۔ بھارت میں بی جے پی کی ترجمان کی طرف سے توہین رسالت کی وجہ سے ہر مسلمان کا دل زخمی اور جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ مسلم ممالک بھارت کے ساتھ تجارت بند کردیں۔ مودی پوری امت مسلمہ سے معافی مانگے اور ملعونہ گستا خ کو عبرتناک سزا دے۔ انہوں نے کہا کہ آزادیئ اظہار کے نام پر گالی اور گستاخی کون سا انسانی حق ہے؟ مسلم حکمران پوری قوت سے اس رجحان کاراستہ روکیں۔    

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.