تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مہنگائی حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیوں کا نتیجہ، سودی معیشت کو ختم کر کے اسلامی نظام معیشت کا اجراء کیا جائے: عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احرار اسلام چیچہ وطنی کی نو تشکیل شدہ مقامی مجلس شوریٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک ختم نبوت 1953 کے دس ہزار شہداء ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مارچ میں ایک عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ 4 مارچ کو ملک بھر کی طرح چیچہ وطنی میں بھی یوم شہداء ختم نبوت منایا جائے گا۔شوری کا اجلاس نائب امیر رانا قمر الاسلام کی زیر صدارت دفتر احرار جامع مسجد چیچہ وطنی میں منعقد ہوا جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری مجاہد ختم نبوت عبد اللطیف خالد چیمہ، حکیم حافظ محمد قاسم، مولانا سرفراز معاویہ، مولانا منظوراحمد، قاضی عبد القدیر، مفتی ذیشان آفتاب، حافظ محمد مغیرہ، محمد قاسم چیمہ، قاری محمد سدید، قاری حفیظ الرحمن، محمد آصف چیمہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں جماعتی سرگرمیوں اور تحریک ختم نبوت کی علاقائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے کر فیصلہ کیا گیا کہ مارچ کے مہینے میں شھر اور مضافات کی مساجد میں، دروس ختم نبوت، کا بھر پور انعقاد کیا جائے گا۔ مہمان خصوصی عبداللطیف خالد چیمہ نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت الٰہیہ کے قیام کی جدوجہد ہماری اصل منزل ہے اور مجلس احرار اسلام 1929 سے اس عظیم مقصد کو لے کر ہرامن جدوجھد جاری رکھے ہوئے ہے۔ اجلاس میں ایک قرارداد میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا اور مطالبہ کیا گیا کہ سودی معیشت کو ختم کر کے اسلامی نظام معیشت کا اجراء کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.