تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ملک میں سیاسی انتہا پسندی مغربی جمہوریت کا شاخسانہ ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ سابق صدرپاکستان جسٹس (ر) محمد رفیق تارڑ نے ساری عمر وضع داری اور ذمہ داری کے ساتھ گزاری۔ تحفظ ختم نبوت کی جد وجہد کے ساتھ ان کو عشق تھا اور یہ جذبہ حضرت امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری مرحوم کی صحبت کا فیض تھا۔ وہ گزشتہ روز محمد رفیق تارڑ کے پسماندگان سے تعزیتی ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ قاری محمد قاسم بلوچ،محمد واصف چیمہ، حافظ سعید احمد چیمہ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے احرار کے مرکزی دفتر نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امسال،مارچ1953کی تحریک ختم نبوت کی مناسبت سے پرگراموں کا تسلسل پہلے سے زیارہ سرگرمیوں کے ساتھ جاری ہے اور ختم نبوت کورسز مختلف حلقوں کی جانب سے جاری ہیں، جن میں بڑی تعداد میں شرکاء شرکت کررہے ہیں۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے ملک میں سیاسی انتہا پسندی کو مغربی جمہوریت کا شاخسانہ قرار دیا اور کہا کہ اسلامی نظام اور حکومت الٰہیہ کا قیام ہی ملک کی سلامتی کا ضامن ہو سکتا ہے۔احرار کے مرکزی شعبہ نشریات کے مطابق 18مارچ کو کمالیہ اور ناگڑیاں گجرات،17،18،19مارچ کوضلع رحیم یار خان، 24مارچ کو چیچہ وطنی 25مارچ کو چناب نگر 26مارچ کو جوہر آباد 31مارچ کو ساہیوال میں بھی شہدائے ختم نبوت کی یاد میں اجتماعات ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.