تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مشن چوک ساہیوال کانام تبدیل کرکے شہداءختم نبوت چوک رکھ دیاگیاہے :عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر) میونسپل کارپوریشن ساہیوال میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں ممبر کارپوریشن اسامہ بخاری کی قرارداد پر مشن چوک ساہیوال کانام تبدیل کرکے شہداءختم نبوت چوک رکھ دیاگیاہے ۔اجلاس میں تمام ممبران بمع مسیح اقلیتی ممبران کے قرارداد کے حق میں متفقہ طورپر رائے دی کہ مشن چوک کا نام ان شہداءختم نبوت کے نام پر رکھ دیا جائے جنہوںنے 26اکتوبر 1984ءکو قادیانیوں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کیا تھا ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ قادیانیوںنے مسلح ہوکر 26اکتوبر 1984ءکو مشن چوک کے قریب مجلس احراراسلام ساہیوال کے صدر قاری بشیر احمد حبیب اور پولی ٹیکنیکل کالج کے طالب علم اظہررفیق کو شہید کردیاتھا ۔بعدازاں عبداللطیف خالد چیمہ کی طرف سے درج کرائی جانے والی ایف آئی آرکے مطابق ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلااور قادیانیوں کو سزائیں سنائی گئیں ۔یادرہے کہ 1985ءمیں کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ختم نبوت کے سربرا ہ حضرت مولانا خواجہ خان محمد ،مولانا فاضل حبیب اللہ رشیدی ، پیر جی عبدالعلیم رائے پوری، عبداللطیف خالد چیمہ ، سید محمد کفیل بخاری ، مولانا اللہ وسایا، مولاناعبدالستار مرحوم ، قاری منظوراحمد طاہر اور دیگر رہنماﺅں نے مشن چوک کی تختی تبدیل کرکے شہداءختم نبوت چوک کی تختی نصب کردی تھی جو طویل مدت کے بعد گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن ساہیوال نے ایک مصدقہ قرارداد کے ذریعے اس چوک کا نام تبدیل کردیاہے ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،جامعہ رشیدیہ ساہیوال کے ناظم قاری سعید ابن شہید ،قاری منظور احمد طاہر اورقاری بشیر احمد رحیمی نے قبل ازیں میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے میئر کے نام مذکورہ چوک کے نام کی تبدیلی کی بابت متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی ساہیوال ڈویژن کی جانب سے ایک تحریری درخواست بھی جمع کرارکھی تھی ۔ضلع ساہیوال کے دینی وسیاسی اور سماجی حلقوں نے میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے میئر ،ڈپٹی میئر ،قرارداد کے محرک اور تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شکریہ اداکیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.