تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسلمانوں کا ایک راؤنڈ ابھی باقی، دین بیزار حلقوں کو بری طرح شکست کا سا منا کرنا پڑے گا: عبداللطیف خالد چیمہ

  لاہور (پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں موجودہ جمہوری تماشے کے بعد جمہوریت یوں ہی رسوا ہوگی اور آخر کار اسلام نافذ ہوکررہے گا، وہ مجلس احراراسلام بوریوالا کے امیر صوفی عبدالشکور احرار کے چھوٹے فرزند محمد محسن کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد احرارساتھیوں سے ملاقات کے موقع پر اظہارخیال کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور اس سے پہلے ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے بھی دین سے بیزاری پیدا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی، انہوں نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کا ایک راؤنڈ ابھی باقی ہے اور ان شاء اللہ تعالی دین بیزار حلقوں کو بری طرح شکست کا سا منا کرنا پڑے گا، مجلس احراراسلام کے رہنماء سید عطاء المنان بخاری نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی پرامن جدوجہد ہمیں ورثے میں ملی ہے اوریہ جدوجہد ہر حال میں جاری وساری رہے گی، دعوت ولیمہ میں مرکزی مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفرازمعاویہ، محمد آصف چیمہ، رانا عابد حسین،محمد نوید طاہر،، قاری منصور احمد اور دیگر نے بھی شرکت کی۔علاوہ ازیں مرکزی دفتر احرار لاہور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں 1953کے شہدائے ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اجتماعات کا سلسلہ جاری و ساری ہے بتایا گیا ہے کہ 24مارچ کو  چیچہ وطنی، 25مارچ کو چناب نگر،26مارچ کو جوہرہ آباد اور خوشاب،31مارچ کو ساہیوال میں شہدائے ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اجتماعات ہوں گے جن میں احرار رہنماؤں کے علاوہ دیگر جماعتوں کے رہنماء بھی شرکت و خطاب کریں گے۔ مزید برآں جامعہ خیر المدارس ملتان کے مولانامحمد عبداللہ نے عبداللطیف خالد چیمہ سے احرار کے ذونل آفس چیچہ وطنی میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مشہور کتاب عشق کے قیدی کے مصنف ظفر جی نے بھی خالد چیمہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے تبادلہ خیالات کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.