تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مجلس احرار اپنے نصب العین کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے: ڈاکٹر شاہد کاشمیری

 لاہور (پ ر) گزشتہ روز مجلس احرار اسلام لاہور کے زیر اہتمام ہربنس پورہ لاہور میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس کی زیر صدارت انتخابی اجلاس منعقد ہوا جس میں مقامی یونٹ تشکیل دیا گیا۔ جس میں مولانا محمد متین ضیاء صدر، محمد محسن نثار سیکرٹری جنرل، اور عامر اعوان کو سیکر ٹری اطلاعات مقرر کیا گیا۔اس موقع پرمجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری نے اپنے بیان میں کہا کہ مجلس احرار اسلام 1929سے اپنے نصب العین کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے مجلس احرار اسلام کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ 1929 میں قائم ہوتی ہے اور 1930میں تحریک کشمیر برپا کرتی ہے جس میں پچاس ہزار رضاکاروں نے گرفتاریاں پیش کیں جس کی بدولت قادیانیوں کا کشمیر میں قادیانی اسٹیٹ بنانے کا خواب چکنا چور ہوااور قیام سے لے کر اب تک سیکڑوں تحریکیں برپا کی  جن میں نمایاں 1953کی تحریک ختم نبوت ہے۔ اس تقریب  میں محمد قاسم چیمہ(صدر مجلس احرار اسلام ضلع ساہیوال)، قاری محمد قاسم بلوچ (سیکرٹری جنرل مجلس احرار اسلام لاہور)، قاری محمد یوسف، قاری محمد امام دین، جبران احمد، صدیق الرحمن، محمد موسیٰ، عبدالولی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.