تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قیام حکومت الہٰیہ اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی پر امن جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لئےمجلس احراراسلام میں شامل ہوجائیں. عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کی جدید رکنیت ومعاونت سازی کی مدت جو 30جولائی کو ختم ہونے والی ہے میں توسیع کرکے اس کو 30ستمبر تک بڑھا دیا گیا ہے ،مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ قیام حکومت الہٰیہ اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی پر امن جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لئے حضرت امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ اور ان کے قابل احترام رفقاء کرام کی جماعت مجلس احراراسلام میں شامل ہوجائیں اور بیرونی مداخلت کے سامنے بند باندھیں ،انہوں نے مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کی جملہ ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30ستمبر سے پہلے پہلے دستور کے مطابق جدیدرکنیت ومعاونت سازی کے عمل کو مکمل کرکے اور اپنے مقامی وعلاقائی انتخاب کرکے مرکزی دفتر ملتان روانہ کریں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.