تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قرآن و سنت اور اسوہ صحابہ کرامؓ کی روشنی میں آخری سانس تک عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کرتے رہیں گے: قاری قاسم بلوچ

 لاہور (پ ر)عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جد وجہدآخری سانس تک کرتے رہیں گے۔ قادیانی اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن کا جھگڑا اپنے اپنے مفادات کے لیے ہے ملک کی فکر کسی کو نہیں۔ ملکی دستور اور آئین کی بلادستی کے قیام کے لیے اسلامی نظام ہی واحد راستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام لاہور کے زیر اہتمام لاہور کے سرپرست حاجی محمد لطیف کی زیر صدارت دفتر احرار لاہور میں منعقدہ ماہانہ اجلاس کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے اپنے خطاب میں مشن تحفظ ختم نبوت کے ساتھ جڑے رہنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کی بنیاد ہے ہم قرآن و سنت اور اسوہ صحابہ کرامؓ کی روشنی میں آخری سانس تک عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کرتے رہیں گے۔ لاہور کے نائب صدر حاجی غلام مصطفی نے تحفظ ختم نبوت پرکام کرنے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیت ایک مردار کی طرح ہے اس کے ماننے والوں کو دعوت اسلام کی میٹھی خوشبو کے ذریعے ہم قائل کر سکتے ہیں اور مجلس احرار اسلام روز اول سے ہی دعوت اسلام لے کر قادیانیوں کے دروازے پر دستک دے رہی ہے اور آخری قادیانی کے مسلمان ہونے تک اس دعوت کو لے کر چلتے رہیں گے۔ حاجی محمد لطیف نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی اس مفاداتی جنگ میں اسلام کے نفاذ کی بات کہیں ہوتی نہیں نظر آرہی باوجود اس کے کہ وطن عزیز کو حاصل کرنے کا واحد مقصداللہ کی دہرتی پر اللہ کے نظام کا نفاذ تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے غریب عوام اس ظالم حکومت کے ظلم سے تنگ آچکی ہے اب حکومت سے جان چھڑانے اور آئندہ کے حکمرانوں کے تعین کے لیے قوم کو سوچ کر فیصلہ کرنا ہو گا۔مبلغ ختم نبوت مولانا محمد وقاص حیدر نے کہا کہ ختم نبوت کا پیغام لے کر ہم گلی گلی پہنچے گے۔ انہوں نے تمام شرکاء سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اس مبارک ماہ میں قادیانی مصنوعات سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنا اور دوسروں کو بچنے کی ترغیب دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی صفوں میں چھپے قادیانی بیرونی طاغوتی قوتوں کے آلہ کار ہیں ان سے بچنے کے لیے ہمیں ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔ اجلاس کا آغاز قاری عطاء الرحمن یوسف (صدر مدرس جامعہ فتحیہ اچھرہ لاہور) کی پرسوز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا جب کہ نعت رسول مقبولﷺ پیش کرنے کی سعادت محمد عدنان نے حاصل کی۔ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات محمد عامر اعوان،مولانا متین ضیاء،قاری محمد بن لطیف،عبدالحئی بٹ، قاری عبد الرؤف، محمد یونس، قاری ابوبکر صدیق، سابق قادیانی عبدالرحمن، محمد بلال، قاری احسان اللہ فاروقی،قاری محمد منیب قاسم کے علاوہ لاہور کے تمام حلقوں کے ذمہ داران نے شرکت کی اورتحفظ ختم نبوت کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف آراء پیش کیں۔ اجلاس کے اختتام پر 1953کے شہدائے ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کا عہد کیا گیا کہ جب تک ہماری رگوں میں خون چل رہا ہے ہم قادیانیوں کفر کو بے نقاب کرتے رہیں گے اور تحفظ ختم نبوت کی جد وجہد کو جاری وساری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.