تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قرآنی و آسمانی تعلیمات پر عمل پیراہوئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا : سید محمد کفیل بخاری

دارالعلوم ختم نبوت کاسالانہ جلسہ اور تقریب تقسیم اسناد حضرت پیر جی قاری عبدالجلیل رائے پوری کی زیر صدارت مرکزی مسجد عثمانیہ ہاﺅسنگ سکیم چیچہ وطنی میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے علماءکرام اور مذہبی رہنما ﺅں نے کہا کہ قرآنی و آسمانی تعلیمات پر عمل پیر اہوئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ اسلام قرآن و سنت کی شکل میں مکمل ضابطہ حیات ہے اور یہی ضابطہ¿ حیات نافذ کرنے کی جدوجہد ہمارا مقصد حیات ہے ،خطیب اسلام مولانا محمد رفیق جامی نے کہاکہ اسلام کی پھیلتی ہوئی تعلیمات نے دنیا بھر کو اپنی آغوش میں لے رکھا ہے ،انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت مجلس احرارکا طرہ امتیاز ہے اور سید عطاءاللہ شاہ بخاری مرحوم کے قافلہ  حق کی بدولت آج دنیا بھر میں فتنہ قادیانیت کا تعاقب جاری ہے ،مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ استعمار دشمنی کا سہرا صرف دینی طبقات کے سر ہے اور اسلامی عقائد و اسلامی شعائر کی حفاظت دینی مدارس اور دینی تحریکیں ہی کررہی ہیں جبکہ استعمار اور اُس کے ایجنٹ دینی مدارس اور دینی تحریکوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں ،اجتماع میں دس حفاظ کرام کو اسناد دی گئیں اور ان کی دستار بندی بھی کی گئی ،اجتماع میں چیئر مین بلدیہ رانا محمد اجمل خاں ،حافظ محمد عابد مسعود ڈوگر ،شیخ عبدالغنی ،مولانا احمد ھاشمی ،پیر جی عزیز الرحمن ،حافظ حفیظ اللہ گجر،محمد اکمل پاشا،محمد حارث ،محمد یوسف جمال ٹکا ،چودھری ظفر اقبال اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت و خطاب کیا ،جبکہ حکیم حافظ محمد قاسم نے نقابت کے فرائض انجام دئےے۔ علاوہ ازیں عبداللطیف خالد چیمہ نے گزشتہ روز مسجد نور ساہیوال میں قاری بشیر احمد رحیمی فرزند کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی جہاں علماءکرام اور دینی کارکنوں سے ملاقات میں انہوںنے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت دینی مدارس و مساجد کو ختم نہیں کر سکتی بلکہ ان کو ختم کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے ،انہوں نے علماءکرام اور دینی رہنماﺅں سے اپیل کی کہ وہ اسلام اور وطن کی محبت میں اکٹھے ہو جائیں اور عقیدہ¿ ختم نبوت کی جدوجہد کو اپنی ترجیحات میں اولین ترجیح دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.