تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانی آئین و قانون کی رو سے کسی بھی قسم کی تبلیغی و دعوتی سرگرمی جاری نہیں رکھ سکتے: سید محمد کفیل بخاری

لاہور (پ ر)چناب نگر میں قادیانیوں کی غیرآئینی سرگرمیوں اور ان میں حکومتی نمائندوں کی شرکت کی مذمت کرتے ہیں۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری،نائب امیر عبد اللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ ثالث بخاری،، ناظم اعلی مولانا محمد مغیرہ، ناظم نشر و اشاعت ڈاکٹر عمر فاروق احرار اور ناظم تبلیغ سید عطاء المنان بخاری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ قادیانی چناب نگر میں اپنی دعوتی سرگرمیاں تیز تر کیے ہوئے ہیں۔ قائدین احرار کے مطابق گزشتہ دنوں چناب نگر میں قادیانیوں نے انجمن تاجران کے پلیٹ فارم سے مسلمانوں کی دعوت کی، جس میں بعض حکومتی نمائندے بھی نہ صرف شریک ہوئے، بلکہ وہ مسلسل قادیانیوں کی مکمل سرپرستی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قادیانی آئین و قانون کی رو سے کسی بھی قسم کی تبلیغی و دعوتی سرگرمی جاری نہیں رکھ سکتے، مگر اس کے باوجود وہ چناب نگر جیسے حساس شہر میں مسلمانوں کے ایمانوں پر حملہ کرنے کے لیے مختلف قسم کے اوچھے ہتکنڈے استعمال کر رہے ہیں جس پر علاقہ بھر میں مذہبی و دینی حلقوں کو شدید تشویش ہے۔ انہوں نے کہا آئین کے محافظ اور آئین کو نافذ کرنے والے ہی جب ملک دشمن عناصر کی صفوں میں نظر آئیں تو ہم کس سے منصفی چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی جماعتیں جہاں کل 25 نومبر کے اجتماعات جمعہ میں سود  کے حوالے سے ملک بھر میں عوامی آگہی مہم کے لیے بیانات کریں گے، وہاں وہ اس کے ساتھ ساتھ قادیانی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی عوامی حلقوں کو باخبر کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.