تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانیت عصر حاضر کا ایک ایسا فتنہ ہے جو اسلام کا لبادہ اوڑھنے کی کوشش کر رہا ہے: سید محمد کفیل بخاری

 لاہور: دین اسلام دنیاکاواحد مذھب ہے جس کو قیامت تک بقاء ہے۔ ایک وقت آئے گا کہ ساری دنیا کے لوگ دین اسلام کو قبول کر لیں گے سوائے یہودیوں کے کیوں کہ یہودی قیامت تک دین اسلام کی مخالفت کرتے رہیں گے اور شیطان کی پیرو کاری کرتے رہیں گا۔ ان خیالات کا اظہار دفتر مجلس احرار اسلام نیومسلم ٹاؤن لاہور میں امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری نے ماہانہ درس قرآن کریم میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام اللہ کے فضل سے بہت ہی تیزی سے پھیل رہا ہے اور پوری دنیامیں جوق درجوق لوگ اسلام کو قبول کررہے ہیں، مجلس احرار اسلام بھی اسی دعوت کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران غریب عوام کا مہنگائی کے ذریعے سے خون نچوڑ رہے ہیں مہنگائی کو قابوکرنے کے لیے کسی کو پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کلمہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا لیکن کلمے کے نظام کے نفاذ کا مطالبہ کرنے والوں کو قدیم خیالات والے لوگوں سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن اور صاحب قرآن کی حفاظت کاخود ذمہ لیا ہے اس لیے قیامت تک قرآن اور جناب حضور نبی کریمﷺ کے ارشادات باقی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ قادیانیت عصر حاضر کا ایک ایسا فتنہ ہے جو اسلام کا لبادہ اوڑھنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کو یہودی لابی شروع دن سے پرموٹ کررہی ہے ڈاکٹر علامہ اقبال نے کہا تھا کہ”قادیانی اسلام اوروطن دونوں کے غدار ہیں“اس لیے ریاست اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی حرکات و سکنات پرکڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب حضورخاتم النبیین ﷺ کے آخری نبی ہونے کا ذکر قرآن و حدیث میں وضاحت سے موجود ہے اب اگر کوئی نبوت کا دعوی کرے گا تو وہ مسلمان نہیں بلکہ اسلام کی اپوزیشن کہلائے گا اور اسلام کی اپوزیشن کہلانے والا طبقہ پاکستان کے مفاد میں کبھی نہیں سوچے گا اس لیے چناب نگر میں ان کی ریاست در ریاست کو ختم کیا جائے تاکہ قادیانیت کی تبلیغ کو پاکستان میں لگام ڈالی جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.