تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

شہادتیں، قید و بند کی صعوبتوں اور جبرواستبداد کی انتہاء مسئلہ کشمیر کو دبا نہیں سکتیں: سید محمد کفیل بخاری

 لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماؤں نے یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، شہادتوں، قید و بند کی صعوبتوں اور جبر و استبداد کی انتہاء کشمیر کے مسئلہ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، سیکر ٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، نائب امیر سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک کشمیرقدیم سے جاری ہے 13جولائی 1931ء کو مجلس احرار اسلام کی تحریک آزادیئ کشمیر پر ڈوگراراج نے بے دردی سے گولیاں چلادی تھیں اور آزادیئ کشمیر کو جلا بخشنے کے لیے سب سے پہلے شہید مجلس احرار اسلام چنیوٹ کے رضاکار الٰہی بخش چنیوٹی تھے۔انہوں نے کہا کہ 13جولائی 1931ء کو آزادیئ کشمیر کے لیے 22افراد شہید ہوئے تھے اور آج تک یہ سلسلہ جاری ہے جو آزادیئ کشمیر تک جاری رہے گا، عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ عالمی استعمار،اینٹی پاکستان طبقات،سیکورلر لابیاں اور خصوصاً قادیانی گروہ انڈیا کی پشت پر کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قادیانیوں سمیت بعض طبقات تحریک آزادیئ کشمیر کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور انڈیا نوازی اور مسلم دشمنی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان طبقات کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔ مجلس احرار اسلام کے رہنماؤں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکمران معاشی استحصال کو روکنے میں بری طرح ناکام نظر آرہے ہیں، عوام اب اس سے زیادہ مہنگائی کو برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی خدارا حکمران کوئی ایسی پالیسی بنائیں کہ مہنگائی کنٹرول ہو جائے۔ علاوہ ازیں تحریک آزادیئ کشمیر کے پہلے شہید الٰہی بخش چنیوٹی سے لے کر آج تک کے شہدائے کشمیر کی ارواح کو ایصال ثواب کے لیے مرکزی دفتر احرارنیو مسلم ٹاؤن لاہور میں اجتماعی دعائے مغفرت بھی کرائی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.