تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سید عطاء المہیمن بخاری نے پوری زندگی دین متین کی خدمت اور تحفظ ختم نبوت کے محاذ پر کام کیا: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ ابن امیر شریعت سید عطاء المہیمن بخاری طویل علالت کے بعد گزشتہ روزانتقال فرما گئے ہیں۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے تمام احرار رہنماؤں اور کارکنوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری نے پوری زندگی دین متین کی خدمت اور تحفظ ختم نبوت کے محاذ پر کام کیا اور پوری زندگی زہد اور تقویٰ میں گزاری انہوں نے کہا کہ حضرت پیر جی امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے آخری فرزند تھے۔ حضرت کا دنیا سے چلا جانا امت مسلمہ کے لیے سانحہ عظیم ہے۔ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کاخلا کبھی پر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے احرار کارکن اورحضرت کے متعلقین اور متوسلین قافلوں کی شکل میں پہنچ گئے ہیں اورحضرت کا نماز جنازہ بروز اتوار(آج) صبح گیارہ بجے قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان اسٹیڈیم میں ادا کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.