تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عالمی ادارے توہین آمیز خاکوں کی سرپرستی بند کریں، ورنہ دنیا کا امن قائم نہیں رہ سکے گا: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری

چنیوٹ/چناب نگ( پ ر)مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام چناب نگر کی قدیمی مرکزی جامع مسجد احرار میں ہونے والی دو روزہ ”احرار ختم نبوت کانفرنس“ ملکی سلامتی کے لیے دعاؤں اور قرار دادوں کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی کانفرنس کے اختتام پر ہزاروں فرزندان اسلام،مجاہدین ختم نبوت اور سرخ پوشان احرار نے قادیانیوں کو دعوت اسلام کے لیے فقید المثال جلوس نکالا اور دعوت اسلام کا فریضہ دہرایا،قائداحرار سید عطاء المہیمن بخاری کی زیرسر پرستی اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر مولا نا خواجہ عزیز احمد کی زیر صدارت منعقد ہونے والی عظیم الشان کانفرنس کے مقررین نے واضح کیا ہے کہ عالمی دنیا اور عالمی ادارے توہین آمیز خاکوں کی سرپرستی کرنا بند کردیں ورنہ دنیا کا امن قائم نہ رہ سکے گا،فرانس نے بحیثیت حکومت و ریاست توہین رسالت کر کے دنیا کو بد امنی کا پیغام دیاہے جسے مسلمان مستردکرتے ہیں،عقیدہئ ختم نبوت مضبوط ترین قدر مشترک ہے اسی لیے قادیانی اوراستعماری قوتیں اس عقیدے پر وار کرتی ہیں،توہین رسالت کی طرح توہین صحابہ و اہل بیت کے خلاف قانون سازی ہمارا موجودہ ہدف ہے۔سانحہ پشاور دہشت گردی اور انسانیت دشمنی کی بد ترین مثال ہے اور یوں لگتا ہے کہ حکومت نام کی کو ئی چیز باقی نہیں رہی،پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک تحفظ ختم نبوت اور تحریک ناموس رسالت کی طرح تحریک ناموس صحابہ واہل بیت کا دفاع کرنا بھی ضروری ہے قادیانیوں نے پاکستان میں پے در پے ناکامیوں کے بعد عالمی سطح پر دجل سے کام لیتے ہوئے ملت اسلامیہ کے خلاف سازشیں شروع کر رکھی ہیں۔ہم عالمی فورمز پر بھی قادیانیوں کو شکست سے دوچار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری قوتیں قادیانیو ں کو پوری طرح سپورٹ کر رہی ہیں تا کہ مسلمان کمزور ہوں انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر نے مسلمانوں کی ترجمانی کا حق ادا کیا،انہوں نے کہا کہ او آئی سی اپنا مؤثر کردار ا دا کرے یا پھر راستہ چھوڑ دے اور کسی اورکو آگے آنے دے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری توہین رسالت کو جرم تسلیم نہیں کر رہی جو دھاندلی اور جبر ہے۔انہوں نے کہا کہ کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت،توہین صحابہ کے خلاف آواز بلند کرنے اور قانون سازی کے لیے قانونی وعوامی جد وجہد اورفیصلوں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے جس کی مرکزی رابطہ کمیٹی کا اجلاس8نومبر کو لاہور میں طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ کی پالیسی طے کی جائے گی۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ اسلام زندگی کے تمام شعبو ں میں رہنمائی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی فرائض میں کوئی کمپرومائز نہیں ہو سکتا قرآن کی صداقتوں کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ پرچم ختم نبوت کو ہر دم تھامے رکھنا فطرت احرار ہے اور ہمارا ایما ن بھی ہے۔مجلس ا؎حرار اسلام پاکستان کے سینئر نائب امیرپروفیسر خالد شبیر احمد نے کہا کہ 1929ء سے عقید ہئ ختم نبوت کے تحفظ کا فریضہ مجلس احرار ادا کرتی چلی آرہی ہے1953کے دس ہزار شہداء کے مقدس خون کے صدقے ہی 7۔ستمبر 1974ء کو پالیمنٹ کے فلور پر لاہوری و قادیانی مرزائیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیاگیا یہ قانون قیامت تک باقی رہے گااس کو کوئی مائی کا لعل ختم نہیں کر سکتا۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور اسلام کے نفاذ سے ہی قائم و دائم رہ سکتا ہے اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ سید عطاء اللہ بخاری ثالث نے کہا کہ ہمیں موجودہ حکومت سے خیر کی کوئی توقع نہیں،ہماری کامیابی باہمی اتحاد و اتفاق میں ہے۔ انہوں نے کہا حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے گستاخوں کو قانون کی گرفت میں نہیں لایا جارہا۔انہوں نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان اور ان کے ساتھی مقصود احمد کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایاجائے اور توہین صحابہ و اہل بیت کے خلاف قانون سازی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ صحابہ کا منکر ختم نبوت کے عقیدے کا حامی نہیں ہوسکتا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔انٹر نیشل ختم نبوت مومنٹ کے رہنماء قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ قادیانیو! ہم تمہارے خیر خواہ ہیں ہم ربوہ میں قادیانیوں کودعوت اسلام کا پیغام حق پہنچارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیو! اسلام قبول کر کے آخرت کے خسارے سے بچ جاؤ انہوں مطالبہ کیا کہ گستاخ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور گستاخ صحابہ رضی اللہ عنہم کے خلاف کاروائی کی جائے۔ مولانا عبدالخالق ہزاروی نے کہا کہ ہمارا نصب العین توحید و ختم نبوت اور عظمت صحابہ ہے ناموس صحابہ کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر حضرت مولانا خواجہ عزیز احمد نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ نے دین اکبری کا مردانہ وار مقابلہ کیا اس کے بعد حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے خاندان نے گرانقدر خدمات انجام دیں پھر دارالعلوم دیو بند کا سنہرا دور آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عقیدہئ ختم نبوت وجہ اتحاد امت ہے یہی عقیدہ ہماری بقاء و سلامتی کا ضامن ہے۔
کانفرنس کی مختلف نشستوں سے ممتاز قانون دان شیر افضل خان ایڈووکیٹ،مولانا خلیل احمد،حافظ محمد اکرم احرار،مولانا تنویر الحسن احرار،ڈاکٹر محمد آصف، مولانا شاہد عمران عارفی،مولانا گلزرا احمد قاسمی،مولانا محمد سرفراز معاویہ،حکیم حافظ محمد قاسم،مولانا محمد الطاف معاویہ اور کئی رہنماؤں نے خطاب کیا۔
دو روزہ احرار ختم نبوت کانفرنس کے اختتا م پر ہزاروں فرزندان اسلام،مجاہدین ختم نبوت اور سرخ پوشا ن احرار نے قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فقید المثال جلوس نکالاجو جامع مسجد احرار نزد ڈگری کالج سے شر وع ہوا۔نعرہئ تکبیر،اللہ اکبر۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے،بڑی شان والے، فرمائے گئے یہ ہادی، لانبی بعدی۔اسلام زندہ باد۔ختم نبو ت زندہ باد،پاکستان زندہ باد،جیسے فلک شگاف اور مثبت نعرے لگاتے ہوئے جلوس کے شرکاء منظم طور پراقصیٰ چوک پہنچے،جہاں سے ایوان محمود ربوہ کی طرف آگے بڑھے تو عجیب سما بندھ گیا، قادیانی مرکز ایوان محمودکے سامنے جلوس نے پڑاؤ کیا تو بہت بڑے جلسہئ عام کی شکل اختیار کر لیاقائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری جو شدید علالت کی وجہ سے ایمبولینس میں لیٹے جلوس کے ہمراہ قیادت کررہے تھے۔ایوان محمود کے عین سامنے منعقد جلسہ عام سے سید محمد کفیل بخاری،عبداللطیف خالد چیمہ، مولانا محمد مغیرہ،ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری،سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری،مولانا تنویر الحسن احرار مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے)، مہر امتیاز لالی (ایم پی اے)نے خطاب کرتے ہوئے مرزا مسرور احمد اور قادیانیوں پر دعوت اسلام کا فریضہ ادا کیا سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ کفار کو دعوت دینا ہی انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانس میں جناب نبی کریم ﷺکے توہین آمیز خاکوں پر قادیانی جماعت نے کو ئی احتجاج نہیں کیا۔
عبد اللطیف خالد چیمہ نے یہاں اپنے خطاب میں کہا کہ مرزا مسرور اور قادیانیوں کے لیے دور راستے ہیں یا تو وہ ارتداد و زندقہ کو چھوڑ دیں یا پھراسلام قبول کر لیں یا اپنی متعینہ مذہبی و آئینی حیثیت تسلیم کر کے پاکستان میں رہیں اور وطن عزیز کے خلاف گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ ترک کردیں۔ مولانا محمد مغیرہ نے کہا کہ جناب نبی کریمﷺ،خاتم النبیین ہیں ان کے بعد کوئی نیا نبی پیدا نہیں ہو سکتا جو دعویٰ نبوت کرے اس کا اسلام سے کو ئی تعلق نہیں انہوں نے کانفرنس اور جلوس کی سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے) نے کہا کہ مرزا غلام احمد قادیا نی اور اس کے ماننے والے دائرہ اسلام سے خارج تھے،ہیں اور رہیں گے! مہر امتیا ز احمد لالی(ایم پی اے)نے کہا کہ جو نبی پاک ﷺ کی توہین کرتا ہے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری (بانی جلوس) نے کہا کہ 1034ایکڑ پر قابض قادیانی جماعت کا قبضہ ختم کر کے قادیانی رہائشیوں کو ملکیتی حقوق دئے جائیں۔سید عطاء اللہ شاہ بخاری ثالث نے کہا کہ ہم جبر واستبدداد کے باوجود قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہراتے رہیں گے اور کسی صورت تحریک ختم نبوت کے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.