تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا منکرین ختم نبوت کے خلاف جہاد امت مسلمہ کے عقیدے کی عکاسی کرتا ہے: سید محمد کفیل بخاری

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے رہنماؤں اور مبلغین نے جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے عظمت سیدناصدیق اکبرؓ کے عنوان پرخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اولین طور پر حضرت ابوبکرصدیق ؓ نے عقیدۂ ختم نبو ت کاتحفظ کیااور مسلیمہ کذاب کیخلاف اعلان جہاد کیا اور بارہ سو صحابہ کرامؓ نے عقیدۂ ختم نبو ت کا تحفظ کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے جن میں سات سو صحابہ حفاظ قرآن تھے۔مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اورمبلغین ختم نبوت مولانامحمدمغیرہ،مولاناسید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، مولاناتنویرالحسن احرار،مولانا محمد سرفراز معاویہ اور مولانا محمد الطاف معاویہ اور دیگر خطباء نے کہاہے کہ خلیفۂ بلا فصل سیدنا صدیق اکبرؓ کا منکرین ختم نبوت کیخلاف جہاد پوری امت مسلمہ کے عقیدے کی عکاسی کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ حضرت ابوبکر صدیق ؓ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ روضہ رسول ﷺ میں آج بھی حضور نبی کریم ﷺ کے پہلومیں آرام فرمارہے ہیں وہ ایسامقدس مقام ہے جہاں پر صبح شام سترستر ہزارفرشتے آتے ہیں اور درود سلام پیش کرتے ہیں اس جگہ کو روضۃ الجنہ بھی کہاگیاہے۔سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ حضرت ابو بکر صدیقؓ پر تیرہ مرتبہ اللہ تعالیٰ کا سلام آیاہے ایسی مقدس ہستیوں کے بارے میں منکر ین صحابہ سیکولر انتہاپسند طبقہ بہت نامناسب الزامات لگا کر اپنی دنیا و عاقبت خراب کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنے والے دراصل عالمی استعماری قوتوں کے ایجنڈاوربیت المقدس سے غداری کرنے والے لوگ ہیں۔انہوں کہا کہ بیت المقدس پر یہودی قبضہ پوری دینا کے مسلمانوں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے انسانی حقوق کے علم بر داروں کو ناجائز قبضہ اور فلسطین پر ظلم کیوں نظر نہیں آتا۔علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار نے کہا ہے کہ 22جمادی الثانی جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں یوم صدیق اکبر ؓ پورے جوش وخورش سے منایا جائے گا۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر کے دینی رہنماؤں،علما کرام اور خطبا ء سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ جمعۃ المبار ک کے خطبات کو شان صدیق اکبر ؓ سے منسوب کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.