تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سودی معیشت کو ختم کرکے اسلامی معیشت کو رائج کرنا حکومت وقت کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ سودی معیشت کے خلاف فیصلے کی پیروی کی جائے اور اس پر عمل درآمدکے لیے ماحول پیدا کیا جائے تاکہ سود جیسی لعنت سے وطن عزیز کو چھٹکارا مل سکے۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے مرکزی دفتر احرار سے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ سودی معیشت کو ختم کرکے اسلامی معیشت کو رائج کرنا حکومت وقت کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے لیکن وطن عزیز کے ہر فرد کو اس معاملے میں بیداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی بنک یا حکومتی ادرہ اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جاتا ہے تو یہ آئین ودستور سے بغاوت اور اسلامی احکامات سے انکار کے مترادف ہو گا اور یہ عمل بد اللہ اور اسکے رسولﷺ سے جنگ جاری رکھنے کے برابر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ وطن عزیز کلمہ اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اس میں اسلامی معیشت کو رائج کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اگر اس میں کوئی رکاوٹ بنتا ہے تووہ قیام ملک کی نفی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پاکستانی بنک کاری میں اصلاحات اس عمل کی سب سے پہلی سیڑھی ہو گی جتنا جلدی ہو سکے اس پر عمل کیا جائے اور سود جیسی لعنت سے وطن عزیز کوہمیشہ کے لیے پاک کیا جائے۔ انہوں نے امتناع سود کے لیے تحریک انسداد سودمیں تنظیم اسلامی، جماعت اسلامی اور دیگر دینی جماعتوں کی پر امن اور قانونی جد وجہد کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ مجلس احرار اسلام سود کے خلاف مہم میں پہلے کی طرح برابر شریک رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.