تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سودی معیشت پر مبنی استحصالی نظام کے ہوتے ہوئے اسلام کا نفاذ تو دور کی بات ہے اصلاح احوال بھی ممکن نہیں: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر)مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری اور نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ سود کی حرمت تو شروع سے ہے لیکن اس پر عملدرآمد کی کیفیت نہ بننے سے ہم پریشانیوں کا شکار ہیں۔ وہ گزشتہ روز چنیوٹ میں مجلس احرار اسلام کے رہنماء محمد طلحہ شبیر کی ہمشیرہ کے نکاح مسنونہ کے بعد احرار کارکنوں سے اظہار خیال کر رہے تھے۔ بعد ازاں عبداللطیف خالد چیمہ نے جامع مسجد مکی جھنگ صدر میں احرار کارکنوں کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سودی معیشت پر مبنی استحصالی نظام کے ہوتے ہوئے اسلام کا نفاذ تو دور کی بات ہے اصلاح احوال بھی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی انتہاء پسندی نے خانہ جنگی اور خونزیزی کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قادیانیت نوازی میں برابر جارہی ہے اور امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل نہ ہونے کے برابر ہے، بڑھتے ہوئے توہین رسالت کے دلخراش واقعات پر اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے اور کراچی میں آئے روز قادیانی ملکی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جس کا ادارے کوئی نوٹس نہیں لے رہے۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ  25نومبر کو سود کے حوالے سے اپنابھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔مولانا سرفراز معاویہ نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی شہ رگ ہے اور قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں کا نوٹس ہم آخری دم تک لیتے رہیں گے۔ اس موقع پر پیر جی عزیز الرحمن، محمد محسن سیال احرار اور دیگر علماء کرام اور مقامی کارکن بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.