لاہور(پ ر)26اکتوبر1984ءکوساہیوال میں قادیانیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے مجلس احراراسلام ساہیوال کے صدر اورجامعہ رشیدیہ کے استاد قاری بشیراحمد حبیب اوراظہر رفیق کا ضلع ساہیوال میںآج یوم شہادت منایاجائیگا ۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی ساہیوال ڈویژن کے امیرقاری منظوراحمد طاہر نے ساہیوال کے تمام علماءکرام اورخطباءعظام سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبات جمعة المبارک کے موقع پر شہداءختم نبوت کا تذکرہ کریں۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام چیچہ وطنی کے دفتر میںبعد نمازجمعة المبارک مجلس احباب چیچہ وطنی کے اجلاس میںتذکرہ شہداءختم نبوت ہوگا اورعبداللطیف خالد چیمہ شہداءختم نبوت کو خراج تحسین پیش کریںگے ۔