تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

خواتین کے حقوق کے نام پر مقدس ہستیوں کی توہین قابل مذمت ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے نوٹس لیں: عبداللطیف خالد چیمہ

چیچہ وطنی (پ ر)مجلس احراسلام چیچہ وطنی کے زیر اہتمام یکم اپریل کو مرکزی مسجد عثمانیہ میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کے سلسلے میں ایک مشاورتی اجلاس مرکزاحرار جامع مسجد چیچہ وطنی میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کومجلس احرار چیچہ وطنی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد قاسم نے ابتدائی انتظامات اور مقررین بارے آگاہ کیا اور انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ نے ختم نبوت کانفرنس کی دعوتی و تشہیری مہم کو مزید کردیا ہے، جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔عبداللطیف خالد چیمہ نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے ختم نبوت اور سپہ سالار ختم نبوت قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ انشاء اللہ تعالی اپریل کے وسط تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا خواتین حقوق کے نام پر اسلام کے مسلمات اور مقدس ہستیوں کے خلاف جو بدکلامی اور بدزبانی عورت مارچ کے نام پر کی گئی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف اگر 295سی کے تحت کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو ہولناک کشیدگی پیداہوگی اور ذمہ دارقانون نافذ کرنے والے ادارے ہونگے۔اجلاس میں مولانا منظور احمد، قاری محمد قاسم، رانا قمرالاسلام، حافظ محمد شریف، قاری محمد سدید، حکیم حافظ محمد قاسم، مولانا محمد سرفراز معاویہ، محمد شاہد حمید، محمد قاسم چیمہ،حافظ محمد مغیرہ، قاری محمد حفیظ ودیگرکارکنان نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.