تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

خواتین کو بے پردہ کرنے کے لیے کوششیں کرنے والے در حقیقت غیرت اسلامی کے دشمن ہیں: میاں محمد اویس

لاہور (پ ر) اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مغربی کلچر کو پرموٹ کیا جارہا ہے۔ خواتین کو بے پردہ کرنے کے لیے کوششیں کرنے والے در حقیقت غیرت اسلامی کے دشمن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس، قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹر ضیاء الحق قمر اور قاری عبدالعزیز یوسف نے دفتر احرارلاہور سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مغربی کلچر اور بے پردگی کے خلاف جمعیت علماء اسلام پاکستان کی”خواتین ریلی“ کی شکل میں کئی گئی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پردہ عورت کی زینت ہے، پردہ مسلم معاشرے کی عکاسی کرتا ہے، عورت کا پردہ مسلمانوں کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عورت مارچ کے نام پر بے غیرتی کو طاغوتی قوتیں پر موٹ کر رہی ہیں اور ہمارا میڈیا ان کو کیمرے کے سامنے لا کر ہمارے کلچر کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وطن عزیز میں مغربی کلچر کے بڑھتے ہوئے فروغ کو روکا جائے اور دینی غیرت وحمیت کا جنازہ نہ نکالا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.