تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

حکومت کو مندر کی تعمیر کی بجائے کشمیریوں پر ظلم و ستم روکنے کے لئے اقدامات کرنے چاہیں: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے تمام مکاتب فکر کے رہنماؤں،علماء کرام اور خطباء عظام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ سندھ اور پنجاب کی صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے بعد سینٹ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم مبارک کے ساتھ ”خاتم النبیین“ لازمی طور پر لکھ نے پڑھنے اور بولنے کی قرار دادوں کی تائید و حمایت کریں اور آج کے جمعۃ المبارک کے خطبات میں اس کو موضوع بنا کر عوام الناس کو اس کی برکات سے آگاہ کریں۔قائد احرار سید عطاءالمہیمن بخاری اور دیگر رہنماؤں نے اس پر شدید احتجاج کیا ہے کہ حکومت اسلام آباد میں ایک نئے مندر کی تعمیر کرنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ ایسا فیصلہ قوم قبول نہیں کرے گی اور یہ اقدام انڈیا نوازی کی بدترین مثال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نئے مندر کی تعمیر دو قومی نظریے کی نفی ہے اور انڈیا اور کشمیر میں رہنے والے مظلوم مسلمانوں کو ذبح کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے خطباء عظام اور ائمہ مساجد سے درخواست کی ہے کہ وہ خطبات جمعۃ المبارک میں عوام الناس کو اس صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کریں اور اسلام آباد میں بننے والے مجوزہ مندر کے خلاف قراردادوں کو منظور کروائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.