تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

جماعت کے ذمہ داران رمضان المبارک میں عوام میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت کو اجاگر کریں: سید محمد کفیل بخاری

 لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنی جماعت کے مرکزی مبلغین اور جماعت کے ماتحت شاخوں کے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان المبارک میں عوام الناس میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت کو اجاگر کریں اور خطبات جمعۃ المبارک میں شعور ختم نبوت بیدار کرنے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں دونوں رہنماؤں نے مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے تمام مسائل کا حل اسلام کو بطور نظام حیات نافذ کرنے میں ہے اور ستائیس (27)رمضان المبارک کو پاکستان معرض وجود میں آیا تھا قرآن اور رمضان ہم سے تقاضا کرتے ہیں کہ ہم اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرنے والے بن جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.