تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

توہین اسلام پر مبنی کتاب کے ناشر، بلکہ مصنف کو قرارواقعی سزادی جائے: سید محمد کفیل بخاری

لاہور(پ ر)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور نے توہین اسلام پر مبنی گیارہویں جماعت کی کتاب عمرانیات پر پابندی عائد کر دی اور پبلشر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گیارہویں جماعت کی کتاب ”آئینہ عمرانیات“حصہ اوّل میں اسلام کے متعلق نازیباموادشائع کیاگیاتھا۔جس پر کئی روزسے مذہبی حلقوں اورسوشل میڈیا پر کتاب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیاجارہاتھا۔جس کاپنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہورنے فوری ایکشن لیتے ہوئے متنازع کتاب کو تعلیمی اداروں میں پڑھانے،فروخت اورشائع کرنے پر پابندی عائدکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔علاوہ ازیں بورڈنے کتاب کے پبلشرایم ایس خالدبک ڈپولاہور کے نام شوکازنوٹس بھی جاری کیا ہے۔پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈکے اس فیصلہ پر مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیرسیدمحمدکفیل بخاری،سیکرٹری جنرل مولانامحمدمغیرہ،سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹرعمرفاروق احراراورناظم تبلیغ مولاناسیدعطاء المنان بخاری نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ نہ صرف کتاب کے ناشر،بلکہ مصنف کو بھی قرارواقعی سزادی جائے،تاکہ مستقبل میں کسی کو آئندہ ایسی جسارت کے ارتکاب کی ہمت نہ ہوسکے۔احراررہنماؤں نے کہاکہ پبلشرنے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اورمتحدہ علمابورڈکی منظوری کے بغیرکتاب شائع کرکے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔مذکورہ پبلشرسمیت ایسے تمام ناشرین کتب اورمصنفین کو بھی عدالتی کٹہرے میں لایاجائے جوپاکستان،اسلام اور نظریہ پاکستان کے منافی نظریات پھیلاکرہماری نسلوں کے ذھنوں کو پراگندہ کرنے میں مصروف ہیں۔تاکہ ہماری نظریاتی شناخت اورتشخص کو مٹانے کے درپے ان عناصراوران کے سرپرستوں کے ناپاک عزائم کا راستہ روکاجاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.