تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اپوزیشن اور حکومت میں قادیانی لابیاں ملک کے سیاسی، معاشی، معاشرتی نظام کو آگے نہیں بڑھنے دے رہیں: عبداللطیف خالد چیمہ

خان پور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن اسلامی نظام کی طرف آجائیں اسی میں فلاح اور بقاء ہے،پریس کلب خان پور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا جب تک ہم اللہ کا نظام رائج نہیں کرتے محرومیاں اور معاشرتی مسائل ہمارا مقدر رہیں گے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن،حکومت اور دیگر کئی شعبوں میں قادیانی لابیاں کام کررہی ہیں جو ملک کے سیاسی،معاشی،معاشرتی نظام کو آگے نہیں بڑھنے دے رہیں، حکومت نے جو بھی اسلامی اقدامات اٹھائے ان کی حمایت میں ہیں،لیکن ریاست مدینہ کانام لیکر سیاست مدینہ سے دور رہنا ہماری عقل سے بالاتر ہے،ملک میں مہنگائی غریب عوام کو نگل رہی ہے،چند خاندانوں نے ملکی خزانہ لوٹا جو اب ممبران اسمبلی کی خرید وفروخت کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ مجلسِ احرار اسلام نے 1929ء میں کشمیر کی آزادی کی تحریک کو مکمل حمایت دی ،50ہزار کارکن جیلوں میں بند ہوئے،کشمیر،بوسنیا،فلسطین،چیچیچینیا،برما سمیت جہاں بھی مسلمان ظلم کا شکار ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں،جب تک پاکستان میں کوئی غیرتِ مند حکمران نہیں آ تا کشمیر آزاد نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو اسلام لانے کےلئے تبلیغ کے ذریعے دعوت اسلام دی جارہی ہے الحمداللہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں قادیانی مرد و عورتیں مسلمان ہورہے ہیں ،اس موقع پر مرکزی مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ،حافظ محمد احسن دانش،امیر مجلسِ احرار اسلام خان پور سید ناصر ہاشمی،نائب امیر مرزا واصف،ناظم اعلیٰ حافظ عمر فاروق،نائب ناظم نشر واشاعت مرزا یاسر بیگ بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.