تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

انصاف کے ترازو سے غیر جانبداری ہوتی نظر بھی آنی چاہئے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کے خاتمے کے لئے اگر اس دفعہ قانون کی بالادستی شفاف طریقے سے قائم ہوگئی تو امید ہے کہ ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہوجائے گا اور کرپشن کا ناسور اپنے انجام کو پہنچ کررہے گا ۔مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا یہ کہنا خوش آئند ہے کہ وہ عدالتی فیصلہ خلاف آنے پر بھی قبول کرلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ’’ انصاف کے ترازو سے غیر جانبداری ہوتی ہوئی نظر بھی آنی چاہئے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اگر رولنگ کلاس پر لاگوہوجاتی ہے تو اس کے مستقبل پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور ملک استحکام کی طرف بڑھے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ماضی کی روایات یہ ہیں کہ دس ہزار کی کرپشن کرنے والاتو مجرم ٹھہرایا جاتا ہے اور دس ارب کی کرپشن کرنے والا ہمارا ہیروہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کا عادلانہ نظام اگر خلافت صحابہ سے اخذ کرکے نافذ کردیا جائے تو کرپشن نیچے سے اوپر تک خود بخود دم توڑ جائے گی ، نواز شریف اور اس کی حکومت کو ٹھنڈے دل ودماغ کے ساتھ اس بات کا جائزہ لینا چاہئے کہ انہوں نے اپنی حکمرانی کے دوران ملک وملت اور دینی اقدارکے خلاف کیاکیا فیصلے کئے جن کی سزا وہ اب بھگت رہے ہیں اب بھی وقت ہے کہ وہ توبہ کرکے توبہ نہ توڑیں اور اللہ اور رسول ﷺ سے جنگ ختم کردیں تو دنیا وآخرت میں سرخرو ہوجائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ مجلس فروغ نظریہ پاکستان کے تعاون سے یوم آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.