تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اسلامی معیشت کا اجرا ہی ہمیں نجات کے راستے پرلے جا سکتا ہے: سید محمد کفیل بخاری

 لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کی قیادت نے کہا ہے کہ کہ عدلیہ کو اپنی غیر جانبداری یقنی بنانی چاہیے اور تمام کے تمام فیصلے آئین و قانون کی روشنی میں میرٹ پر کرنے چاہییں، امید کرتے ہیں کہ سیاسی دلچسپی رکھے بغیر غیر جانب داری کے ساتھ آئین اور قانون کی بالادستی کوقائم رکھا جائے گا۔ مجلس احرار اسلام کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، پروفیسر خالد شبیر احمد، ملک محمد یوسف،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری،میاں محمد اویس، قاری محمد یوسف احرار، مولانا محمد مغیرہ، سید عطاء المنان بخاری، ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار، مفتی تنویر الحسن احرار، اور دیگر نے اپنے اپنے خطبات اور بیانات میں کہاہے کہ قیام پاکستان سے اب تک اسلام کو بطور نظام حیات نافذ نہ کرنا اور سودی معیشت کو جاری رکھنا ہمارا سب سے بڑا جرم ہے اور اس جرم  کی ہمیں اس وقت تک ملتی رہے گی جب تک ہم اس سے رجوع نہیں کر لیتے۔ قائد احرار سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے سود کے حوالے سے جو فیصلہ دیا ہے اس پر عمل درآمد کے لیے سرکاری سطح پر ماحول پیدا نہ کیا گیا تو پوری قوم سراپا احتجاج بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی معیشت کا اجرا ہی ہمیں نجات کے راستے پرلے جا سکتا ہے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اہم کیسز میں تقرر و تبادلے معطل کرکے اپنی غیر جانبداری کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی حکومت کے باوجود مہنگائی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے اور ملک دوالیہ ہونے جا رہا ہے جس کی ذمہ داری حکومت اور حزب اختلاف پر ہے۔ سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری نے کہا کہ اصل مسئلہ امپورٹڈ حکومت کا نہیں بلکہ امپورٹڈ نظام کا ہے جو سامراجی قوتوں نے ہم پر مسلط کررکھا ہے غیر ملکی نظام کسی بھی شکل میں ہو ہمارے لیے زاہر قاتل ہے۔مجلس احرار اسلام کے دیگر رہنماؤں اور مبلغین حافظ محمد ضیاء اللہ ہاشمی،مولانا محمد اکمل، قاری محمد قاسم بلوچ، مولانا محمد سرفراز معاویہ، مولانا محمد وقاص حیدر، مولانا محمد فیضان، مولانا محمد الطاف معاویہ اور دیگر نے کہاہے کہ نئی حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر اسی طرح عمل درآمد نہیں کروارہی جس طرح سابقہ حکومتوں کا رویہ تھا۔ علاوہ ازیں مجلس احرا ر اسلام ساہیوال کے عہداران کا ایک اجلاس ضلعی امیر محمد قاسم چیمہ کی صدارت میں خانقاہ رشیدیہ مدرسہ عربیہ رحیمیہ بستی سراجیہ 12/42ایل چیچہ وطنی میں منعقد ہواجس میں ضلع بھر میں دور س ختم نبوت اور ختم نبوت کورسز کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ساہیوال میں جماعت کے ڈویژنل دفتر کے قیام کی بھی منظوری دی گئی اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل حافظ محمداسامہ عزیر، مولانا محمد سرفراز معاویہ، حکیم محمد قاسم، قاضی عبدالقدیر، مفتی ذیشان آفتاب، حافظ محمد مغیرہ اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کی قرار دادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر مکمل و مؤثر عمل درآمد کروایا جائے، چناب نگر(ربوہ) میں ریاست در ریاست کا ماحول ختم کیا جائے اور سودی معیشت ختم کر کے اسلامی معیشت کا اجرا کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.