تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

آف شور کمپنیزاور پاناما لیکس کے حوالے سے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی ملی بھگت واضح ہوتی جارہی ہے. عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان 27۔رمضان المبارک کو معرض وجود میں آیاتھااور بانی پاکستان محمد علی جناح نے پاکستان کے جو اہداف ومقاصد واضح کئے تھے آج تک کے حکمرانوں نے اس سے انحراف برتا ہے ،روزہ تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے روزے کا مقصد انسان کے اندر تقویٰ وصبر پیدا کرنا اور منکرات کا خاتمہ ہے وہ گزشتہ روز قاری محمد یوسف احرارکی میزبانی میں جامع مسجد ختم نبوت چندرائے روڈ (چونگی امرسدھو )لاہور میں نماز جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں سے کبھی دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی بلکہ بڑھ سکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ ملا منصور کو مارنے والی قوتیں امن کی دشمن اور دہشت گرد ی کی موجب وموجد ہیں یہی قوتیں پاکستان کوتین اطراف سے دفاعی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہیں لیکن پاکستان کا دفاعی محاذ مضبوط ہاتھوں میں ہے ،بعدازاں عبداللطیف خالد چیمہ نے مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی دفتر نیومسلم ٹاؤن لاہور میں اپنی جماعت کے تنظیمی امور اور جدید رکنیت ومعاونت سازی کی رفتار کا جائزہ لیا ،پارٹی رہنماؤں ،ورکرزسے بات چیت اور مختلف وفود سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنیزاور پاناما لیکس کے حوالے سے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی ملی بھگت واضح ہوتی جارہی ہے جس کا پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا،انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی تازہ سفارشات کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا یہ کہنا کہ’’ کیا مولوی سرپر بیٹھ کر دیکھے گا تشددہلکا ہے یا نہیں‘‘انتہائی مضحکہ خیز اور شرعی معاملات پر انتہائی بے شرمی کا مظاہرہ ہے ،دینی معاملات اور سزاؤں پر اس قسم کے تبصرے ،دراصل سیکولر انتہا پسندی اور دین دشمنی کا مظہر ہیں ،انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ جماعت کی جدید رکنیت ومعاونت سازی کی مہم کو تیز کریں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.