تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

یوم ختم نبوت کی مناسبت سے 7 ستمبر کو ایوان احرار لاہور میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس ہوگی: قاری قاسم بلوچ

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام لاہور کے ناظم اعلیٰ قاری محمد قاسم بلوچ نے کہاہے کہ 7ستمبر کو ایوان احرار نیومسلم ٹاؤن لاہور میں ہو نے والی سالا نہ تحفظ ختم نبوت کا نفرنس پاکستان سمیت پوری دنیامیں بڑی اہمیت رکھتی ہے چونکہ یہ دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک قانونی حیثیت رکھتا ہے جس دن عاشقان ختم نبوت کی جیت ہوئی، 7ستمبر مسلمانوں کیلئے فتح ومسرت کا دن ہے اس دن 1974 ء کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔اس تاریخی دن کی یادمیں ہرسال کی طرح امسال بھی حسب سابق 7ستمبر بروز ہفتہ بعدنمازمغرب مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ قائداحرار سید عطاء المہیمن بخاری کی زیر سرپرستی بڑی تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہو رہی ہے،جس میں مولانا فضل رحیم،مولانا زاہدالراشدی،مولانا محب النبی،مولانا امجد خان،مفتی محمدحسن،سیدمحمد کفیل بخاری،عبداللطیف خالد چیمہ،لیاقت بلوچ،سید عطاء اللہ شاہ ثالث،علامہ زبیراحمد ظہیر،مفتی شیرمحمدعلوی،میاں محمد عفان،مولاناعزیز الرحمن،مولانامحمداسلم ندیم،خواجہ عمران نذیر،بیرسٹر عامرحسن،اعجاز چوہدری،قاری محمد یوسف احرار،قاری مومن شاہ اوردیگر سرکردہ دینی وسیاسی رہنماشرکت وخطاب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ کانفرنس اتحاد امت اور عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے پوری دنیامیں بیداری کا سبب بنے گی۔ انہوں نے کشمیرپرہونے والے بھارتی مظالم پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو غفلت کی اس روش پر نظر ثانی چاہیے اور کشمیرکے مسلمانوں کے تحفظ کیلئے اپنا مؤثر کردارادا کرنا چاہیے۔انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے اس دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم مسلمانوں کے خلاف جانبدارانہ طرز عمل ترک کردیں اورمظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں ان کا حق خود ارادیت دلوائیں۔انہوں نے کہاکہ قادیانی مسئلہ کشمیرکے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،مظلوم مسلمانوں کامقدس خون ضرور رنگ لائے گا اور کشمیر ضرور ان شاء اللہ آزاد ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.