تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

وقف املاک ایکٹ متنازعہ، مدارس کے خلاف غیرملکی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: سید محمد کفیل بخاری

لاہور (پ ر) وقف املاک ایکٹ کی آڑ میں یہودی لابی کی کسی سازش کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری اور سیکر ٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہاوقف املاک ایکٹ متنازع ہے کیوں کہ دینی حلقوں کو اعتماد میں لیے بغیر ہی اس قانون کے نفاذ کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف املاک ایکٹ کے نفاذ کا نقصان سب سے زیادہ مدارس دینیہ اور مساجد کو ہے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو اپنی توجہ اس جانب مبذول کرنی چاہیے۔ انہوں نے وقف املاک ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کلمہ اسلام کے نام پر بنا تھا ہم اس کو طاغوتی طاقتوں کے ہاتھوں کا کھلونا نہیں بننے دیں گے، مدارس دینیہ اسلام کے قلعے ہیں اور یہود وہنود کے ہر فتنہ کے سامنے ڈٹ جانے والے یہیں سے فارغ التحصیل ہیں اسی لیے وہ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ان کو اپنی تحویل میں کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ FTFاور عالمی مالیاتی اداروں کے تابع رہ کر پالیسیاں بنانا ترک کردے اور پاکستان کو”اسلامی جمہوریہ پاکستان“ کے طور پر اس کی پہچان کرائی جائے تاکہ دنیا کی امامت ایک بار پھر مسلم امہ کے ہاتھ میں آجائے لیکن اس کے لیے غیرت و حمیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں تحریک تحفظ ختم نبوت اور مجلس احرار اسلام کے مبلغین،علماء کرام اور خطباء عظام نے اجتماعات جمعۃ المبارک سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسی خطرناک وباء سے بچنے کاایک ہی ذریعہ باقی ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے معافی طلب کرنے والے بن جائیں اور رجوع الیٰ اللہ کا راستہ اختیار کریں۔انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے دعوؤں کی بجائے استغفار کو شعار بنایا جائے اور پھر تدابیر اختیارکی جائیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں من حیث القوم اجتماعی طور پر اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے اور اللہ تعالیٰ کے عطاکردہ دین اسلام کے نفاذ کے لیے سرگرم عمل ہوجانا چاہیے۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اس وائرس کیخلاف حکومتی اقدامات اور احتیاط میں اپنا حصہ ڈالیں۔دریں اثناء متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر اور مجلس احرا ر اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے وقف املاک ایکٹ کے حوالے سے دینی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کے سر کردہ رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایس او پیز کا لحاظ رکھتے ہوئے اس طرح کی سرگرمیوں کو آئندہ دنوں میں تیز کیا جائے گا جب کہ وڈیو لنک کے ذریعے لاہور یا اسلام آباد میں ایک اجلاس بھی بلانے پر غور کیا جارہا ہے۔ قوی امکان ہے کہ یہ اجلاس آئندہ دنوں میں متوقع ہے عبداللطیف خالد چیمہ نے حکومت اور اپوزیشن میں درد دل رکھنے والے محب وطن رہنماؤں سے پر زرو اپیل کی ہے کہ وہ وقف املاک ایکٹ کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ اسلامیان پاکستان کے حقیقی جذبات کی ترجمانی ہو۔ انہوں نے حکومت کے حمایتی علماء کرام سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ وہ وقتی اور عارضی مفادات کی دلدل سے نکل جائیں تو ان کی مہربانی ہو گی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.