تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

وزیراعظم عمران خان کا ختم نبوت قانون پر سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم، خیر مقدم کرتے ہیں: سید محمد کفیل بخاری

لاہور (پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت سمیت متعدد دینی جماعتوں اور قومی رہنماؤں نے ”ختم نبوت قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا“ وزیر اعظم کے اس بیان کا پر جوش خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے عملی مظاہربھی سامنے آنے چاہیے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے مثبت رد عمل میں وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بیان کو امت مسلمہ کے ایمان و عقیدے کی ترجمانی قرار دیا اور کہا ہے کہ ایمان و عقیدہ اور حضور خاتم النبیین ﷺ کے منصب رسالت اور ختم نبوت کا مسئلہ سب سے اعلیٰ ترین درجے اور مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی یہ بات محل نظر ہے کہ GSPپلس کا توہین رسالت قوانین سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں GSPپلس کے متعلق معاملہ محض زیر بحث لانا تسلی بخش حل نہیں بلکہ اس کو پس منظر کے ساتھ زیر بحث لایا جائے اور مسترد بھی کیا جائے۔ علاوہ ازیں متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے ترجمان نے کہاہے کہ وزیر اعظم کا یہ کہنا کہ ختم نبوت کے قانون پر سمجھوتہ نہیں ہوگا خوش آئند ہے لیکن یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اقلیتوں کے حقوق کے نام پر دنیا کو دھوکہ دینا بھی بند کیا جائے اور اس نام کی ایکس پلائی ٹیشن ختم ہو نی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.