تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

نصاب تعلیم سے اسلامی مواد نکالنے کا نوٹیفیکیشن واپس، گورنر پنجاب کا فیصلہ خوش آئند ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے ”نصاب سے اسلامی مواد“ نکالنے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ خوش آئند ہے لیکن اس بات کا فیصلہ ہونا چاہیے کہ اس قسم کی کاروائیوں کے پیچھے کون سے عناصر پوشیدہ ہیں اور ان کے اصل مقاصد اور اصل سپانسرڈ کون ہیں۔انہوں نے دفتر احرار سے جاری اپنے بیان میں کہاکہ گورنر صاحب کا بیان محض بیان نہ ہو اس پر عمل بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کورونا کی وجہ سے پہلے ہی بہت زیادہ مشکلات میں گھرا ہوا ہے حکومت اس طرح کے اعلانات سے عوام کے جذبات کو مجروح نہ کرے اور ملک کی اسلامی شناخت کے راستے میں روڑے نہ اٹکائے۔ انہوں نے کہا کہ دستور کی بالادستی قائم کرنا از حد ضروری ہے۔انہوں نے یہ مطالبہ دہرایا ہے کہ وقف املاک ایکٹ بل کو فل فور واپس لیا جائے اور مساجد اور مدارس کی آزادانہ حیثیت پر عالمی ایجنڈے کو مسترد کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.