تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مہنگائی کے معاملے میں حکومت بیان بازی سے آگے نکل کر کوئی اقدامات کرے: قاری قاسم بلوچ

 لاہور (پ ر) مہنگائی کے معاملے میں حکومت بیان بازی سے آگے نکل کر کوئی اقدامات کرئے۔ ادھر حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے پر جوش دعوے کر رہی ہے اورادھر آئے روز اشیائے خرد ونوش کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار  مجلس احرار اسلام لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے ایوان احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہورسے جاری اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ خدارا یہ امر توجہ طلب ہے کہ مہنگائی کی شرح کیوں بڑھ رہی ہے،لہٰذا حکومت کو غریب عوام کی آہ و بکا کو سننا چاہیے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کو ئی ٹھوس اقدامات کرنے چاہییں۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے موسم سرد ہوتا جارہا ہے ویسے ویسے گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے حکومت کو اپنی اس پالیسی پر غور کرنا ہوگا، تا کہ عوام کو ریلیف ملے اور وہ سکھ کی زندگی گزار سکیں۔انہوں نے کہا کہ سودی معیشت سے کبھی بھی خوشحالی نہیں آسکتی جب تک سودخوری اور رشوت خوری ختم نہیں ہوتی وطن عزیز میں مختلف بحرانوں کو قابو کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اتنی مہنگائی کبھی بھی نہیں ہوئی اور حکومت اس بات کی دعویدار ہے کہ ہم مہنگائی کو قابو کرنے میں کامیابی کی طرف جار ہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.