تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مفتی زرولی خان کے انتقال سے امت مسلمہ ایک عظیم علمی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری

لاہور( پ ر )جامعہ احسن العلوم کے شیخ الحدیث مفتی محمد زرولی خان کی وفات سے علمی حلقے یتیم ہو گئے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، قاری محمد یوسف احرار، ڈاکٹرمحمد عمر فاروق احرار، مولانا تنویر الحسن احرار،قاری محمد قاسم بلوچ اور دیگر احرار رہنماؤں اور کارکنوں نے ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مفتی محمد زرولی خان کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کا اہتمام بھی گیا گیا۔قائد احرار سید عطاالمہیمن بخاری نے کہا ہے کہ عالم اسلام ایک بہت ہی بڑے دینی رہنما سے محروم ہو گیا ہے، دنیا بھر میں لاکھوں علماء محدثین،طلباء کرام آپ کے شاگرد صدقہ جاریہ ہیں۔ سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ ایک عالم کی موت دراصل نوع انسانیت کی موت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمد زرولی خان بزرگ اور انتہائی متقی خوش اخلاق عالم دین تھے ان کی وفات سے پاکستان بجا طور پر انتہائی ممتاز علمی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے، عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ مفتی زرولی خان تمام زندگی قرآن و حدیث کا درس اور امت کی رہنمائی کرتے رہے، علما نے تفاسیرو احادیث اور مختلف علوم و فنون کی کتب ان سے پڑھیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے جانے سے بہت بڑا علمی خلا پیدا ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ مفتی زرولی خان کی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.