تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مدارس کنٹرول پالیسی، وقف املاک ایکٹ کو نافذ کرکے استعماری ایجنڈا پورا کیا جارہا ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور (پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ وقف املاک ایکٹ کو نافذ کرکے 1860ء کی پوزیشن سے بھی ابتر صورت حال پیدا کی جارہی ہے۔ برطانوی سامراج نے تو پھر بھی مدارس و مساجد اور روایتی خاندانی نظام کو اسی طرح رہنے دینے پر اتفاق کر لیا تھا لیکن موجودہ حکمران تو سرے سے مساجد و مدارس اور اوقاف کو FATFکے تحت لا کر استعماری ایجنڈے کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں جو اسلامیان پاکستان کے لیے لمحہ فکریہ ہے، وہ اوکاڑہ میں تحریک ختم نبوت کے کارکن ملک محمد عمران عاشق کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد مجلس احرار اسلام اوکاڑہ کے ناظم شیخ مظہر سعید کی رہائش گاہ پر گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر FATFکے تحت اس منصوبے کومسترد کر چکے، ہیں ہم ہر صورت میں مساجد و مدارس کی آزادی وخود مختاری کا تحفظ کریں گے اور اس کام کو عملی جد وجہد کی شکل دینے کے لیے ملی مجلس شرعی کے زیر اہتمام ایک اہم مشاورتی اجلاس منصورہ لاہور میں 10اپریل ہفتہ کو 11بجے دن مولانا زاہد الراشدی کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.