تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مجموعی طور پر حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی، عمران خان کے متضاد رویوں نے قوم کو بری طرح مایوس کیا ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکر ٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے ریاست مدینہ کے قیام کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گیے ہیں بلکہ ان کے متضاد رویوں نے قوم کو بری طرح مایوس کیا ہے۔ وہ مجلس احرار اسلام کے رہنماء مولانا محمد مغیرہ کے والد گرامی کی نماز جنازہ بستی رحمت آباد کرمپور ضلع وہاڑی میں شرکت کے بعد دفتر احرار مسجد ختم نبوت بورے والہ میں اپنی جماعت کے مقامی عہدے داروں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سود کی لعنت کو ختم کئے بغیر ریاست مدینہ کا کوئی سا تصور بھی موجود نہیں ہے اور سیاست مدینہ کے بغیر ریاست مدینہ کا تصور مزح خیز ہے انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں لگتا یوں ہے کہ کوئی دلچسپی نہیں رکھتی اور ان کے اپنے ہی دعوؤں سے منفی صورتحال اور زیادہ گھمبیر ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سر چڑکر بول رہی ہے جو کہیں رکتی نظر نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ ان سب مسائل کا حل اسلامی سیاست اور اسلامی معیشت کا نفاذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی فتنے بابت حکومت کی پالیسیاں آئین اور قانون کے برعکس نظر آرہی ہیں اور تحفظ ناموس رسالتﷺ اور تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین کو غیر مؤثر کرنے کے لیے سازشیں ہورہی ہیں جو اسلامیان پاکستان کے لیے ناقابل برداشت ہیں، اس موقع پر صوفی عبدالشکور احرار، محمد نوید طاہر، رانا عابد علی، قاری منصور احمد اور دیگر حضرات بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.