تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مجلس احرار کی موجودہ قیادت آج بھی مشن امیر شریعت کو لے کر اپنی منزل کی طرف گامزن ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام لاہو رکے زیر اہتمام جامع مسجد صراط الجنۃ نشتر روڈ رحمان گلی لاہور میں مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کی زیر صدارت ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مقامی یونٹ تشکیل دیا گیا۔ حلقہ رحمان گلی کے صدر زبیر احمد، سیکرٹری جنرل محمد عادل مرتضیٰ، نائب صدر محمد امجد حسین وائیں اور سیکرٹری نشرواشاعت سیف الرحمن کو منتخب کیا گیا اس موقع پر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ مجلس احرار اسلام ہمارے پاس ہمارے اکابرین کی امانت ہے جس کے مشن کو لے کر ہم آگے بڑھتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اس قافلہ سخت جاں نے ان حالات میں جب کہ انگریز سامراج کا دور تھا تحریک تحفظ ختم نبوت کے لیے اپنے سٹیج پر برصغیر کی تمام مذھبی و سیاسی جماعتوں کو جمع کیا اور برصغیر کی سب سے بڑی تحریک چلائی جس کے نتیجہ میں برصغیر کے مسلمانوں میں عقیدہ ختم نبوت کا شعور بیدار ہوااور قادیانیوں کا کفر پوری دنیا پر بے نقاب ہوااور پاکستان بننے کے بعد اسی تحریک کے نتیجہ میں ستمبر 1974میں پاکستان کی پارلیمنٹ کے فلور پر منکرین ختم نبوت لاہوری و قادیانی مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام پاکستان کی موجودہ قیادت آج بھی مشن امیر شریعت کو لے کر اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ آئیں اور مجلس احرار اسلام کی قیادت کے شانہ بشانہ ہو کر کفر کے ایوانوں میں لرزا برپا کر دیں۔علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس،قاری محمد یوسف احرار، قاری محمد قاسم بلوچ اور دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے مرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات کی اور جماعتی وتنظیمی امور پر ہدایا ت جاری کی۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ جدید رکنیت ومعاونت سازی کا قیام آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 13فروری کو مجلس احراراسلام پاکستان کی مرکزی عاملہ کا اجلاس لاہور میں طلب کیا گیا ہے جس میں 1953کے دس ہزار شہدائے ختم نبوت کی یاد میں ختم نبوت کانفرنسز کے انعقاد کا اعلان کیا جائے گا اور ملک بھر میں شہدائے ختم نبوت کی یاد منانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔دریں اثناء بتایا گیا ہے کہ 17جنوری پیر کو اسلام آباد میں امارت اسلامی افغانستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جے یو آئی(س) کے زیر اہتمام ہونے والی اے پی سی میں مجلس احرار اسلام پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد عبداللطیف خالد چیمہ کی سربراہی میں شرکت کرے گا جب کہ بعد نماز مغرب مجلس احرار اسلام راولپنڈی کے رہنماء چودھری خادم حسین کی رہائش گاہ پر وہ کارکنوں سے ملاقات وخطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.