تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مجلس احرار عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، آئین کی عملداری، مساوات، طبقاتی کشمکش کے خاتمے اور معاشی عدم استحکام کا خاتمہ چاہتی ہے: سید محمد کفیل بخاری

چیچہ وطنی (پ ر)مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے قائدین،رہنما ؤں اور مبلغین نے کہاکہ ہماری منزل حکومت الٰہیہ کا قیام ہے،عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے اور وطن عزیز کی سلامتی وتحفظ ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے،مجلس احرار اسلام چیچہ وطنی،بورے والا،ساہیوال،کمالیہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،پیر محل اور میاں چنوں کے رفقاء دفتر احرارکے جامع مسجد چیچہ وطنی میں منعقدہ کنونشن کی صدارت مجلس کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کی۔جس کی تین نشستوں میں مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سیدمحمد کفیل بخاری،ڈاکٹر شاہد کاشمیری،میاں محمد اویس،قاری سعید ابن شہید،اکرام الحق سرشار،حافظ محمد عابد مسعود،حاجی عبدالکریم قمر،حافظ محمد اسماعیل،ڈاکٹر محمد آصف،مولانا منظور احمد،محمد قاسم چیمہ،حافظ محمد مغیرہ خالد،حافظ احسن دانش،شیخ عبدالغنی،محمد صفدر چودھری، چودھری انوارلحق،چودھری محمد اشرف، بھائی محمد رشید چیمہ اورقاری محمد قاسم نے شرکت و خطاب کیا۔ میزبانی اور نظامت کے فرائض حکیم حافظ محمد قاسم نے انجام دئیے۔مجلس احرار کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے عطا کردہ دین اسلام کے عملی نفاذ میں ہی تمام مشکلات ومسائل کا حل موجودہ ہے،کارکن تربیتی مراحل سے گزاریں اور اللہ کے دین کی حاکمیت کے لیے جدوجہد تیز کردیں۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ پہلے قادیانی خلیفہ مرزا بشیر الدین محمود نے لکھا ہے کہ جب تک ایک ”احراری“بھی زندہ ہے قادیانیوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے گا،انہوں نے کہاکہ تحریک مقدس تحفظ ختم نبوت مارچ 1953 ء کے دس ہزار شہداء کی یادمیں 6۔ مارچ جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں ”یوم شہداء ختم نبوت“منایا جائے گا۔میاں محمد اویس نے کہاکہ ہمیں فکری و نظریاتی کشمکش کی حقیقت کو سمجھ کراپنی پالیسی طے کرنی چاہیے اور فلاحی کاموں کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ڈاکٹر شاہد کاشمیری نے کہاکہ احرار نے درجن سے زائد تحریکوں کو جنم دیا اور برصغیر میں تحریک ختم نبوت کی بانی جماعت کا اعزاز بھی احرار کو ہی حاصل ہے،اکرام الحق سرشار نے کہاکہ چیچہ وطنی کی تاریخ، احرار کے مجاہدانہ کردار سے بھری پڑی ہے،قاری سعید ابن شہید نے کہاکہ اسلامی نظام کے نفاذ کی پرامن جدوجہد کرنے والی تمام جماعتیں ہماری حلیف ہیں اور ہم ان کے حلیف ہیں۔مولانا محمد سرفراز معاویہ نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اُمت شروع سے ایک مؤقف پرقائم ہے اور قیامت تک تحفظ ختم نبوت کا فریضہ انجام دیا جائے گا۔محمد قاسم چیمہ نے کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے قادیانیوں سمیت تمام فتنوں کی سرکوبی کی جدوجہد ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔کنونشن کی قرار دادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے،امتناع قادیانیت ایکٹ پر مؤثر عمل درآمد کرایا جائے،چناب نگر کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دئیے جائیں،سودی معیشت ختم کرکے اسلامی نظام ِمعیشت نافذ کیا جائے۔یکساں نصاب تعلیم کے نام پر دینی مدارس کے خلاف کاروائیاں بند کی جائیں۔ناقابل برداشت مہنگائی نے حکومت کے دعوؤں کی نفی کررہی ہے، لہٰذا حکومت اپنے دعوؤں کے مطابق مہنگائی پر کنٹرول کرے اور ریاست مدینہ کے دعوؤں پر اس کی رو کے مطابق مکمل عمل درآمد کیا جائے۔امتناع قادیانیت ایکٹ پر مؤثر عمل درآمد کرایا جائے اور مرتد کی شرعی سزا نافذ کی جائے۔کنونشن میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک ختم نبوت 1953 ء کے دس ہزار شہداء کی یاد میں 06 مارچ جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں ”یوم شہداء ختم نبوت“ منایا جائے گا اور قادیانی ریشہ دوانیوں کو بے نقاب کیا جائے گا،کنونشن میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ سول اور فوج کے تمام عہدوں سے جہاد کے منکرین قادیانیوں کو ہٹایا جائے،نیز سیاسی جماعتیں اپنے اندر سے قادیانی اور قادیانی نواز ایلیمنٹ کو نکال باہر کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.