تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مجلس احرار دینی جماعتوں کے اتحاد کی داعی جماعت ہے اور ہماری سب سے بڑی قدر مشترک اسلامی نظام کے نفاذ کی جد و جہد اورعقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور(پ ر) جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ناظم مالیات فیاض احمد شاہ کی قیادت میں ایک وفد جس میں جمعیت علماء اسلام  پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری ضیاء الحق، مولانا محمد اسماعیل قطری، حافظ حفیظ اللہ،حافظ محمد معاویہ راشد،اور رانا سیف الرحمن شامل تھے گزشتہ رات مجلس احرار کے ذونل آفس جامعہ مسجد چیچہ وطنی بلاک 12ایل میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے تفصیلی ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر مجلس احرار اسلام اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ آئین اور دستور کی بالا دستی کے لیے دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آجانا چاہیے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما ء اسلام کے اینٹی سامراج کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام دینی جماعتوں کے اتحاد کی داعی جماعت ہے اور ہماری سب سے بڑی قدر مشترک اسلامی نظام کے نفاذ کی جد و جہد اورعقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے۔ جمعیت علماء اسلام نے قیام حکومت الٰہیہ اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے مجلس احرار کی مساعی جمیلہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجلس احرارنے جرأت و بے باقی کے ساتھ جو محنت کی ہے اس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چوھدری ضیاء الحق نے اس موقع پر کہاکہ 7ستمبر کو یوم ختم نبوت منانے کا آغاز مجلس احرار اسلام نے کیا تھا اوریہ سلسلہ انشاء اللہ تعالیٰ قائم و دائم رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمعیت علماء اسلام عقیدہ ختم نبوت کے لیے مجلس احرار کا ساتھ دیتی رہے گی۔ اس موقع پر رانا قمر الاسلام، حکیم حافظ محمد قاسم، مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.