تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

لیاقت پورسانحہ ریلوےحکام کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے: سید عطاءالمہیمن بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ اورمیاں محمداویس  نے رحیم یارخان میں المناک ٹرین حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ وغم کا اظہاراور زخمیوں کے لیے جلد ازجلدصحتیابی کے لیے دعاکرتے ہوئے کہاہے کہ حکمران کلی طور پر ناکام ہوچکے ہیں ملک افراتفری کا شکارہے آئے روز کوئی نہ کوئی ان ہونی ہوتی رہتی ہے جبکہ حکمران نالائقی اور نااہلی کی تمام حدیں پار کرنے کے بعداقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں مجلس احراراسلام دوٹوک الفاظ میں مطالبہ کرتی ہے کہ اس سانحہ کی شفاف تحقیقا ت کرواکرذمہ داران کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے، اور آئے روز سیاست کے شوقین چمپئین جو ہر ملکی اور عالمی واقعات پر اپنی سیاست چمکاتے ہیں وہ اس کی ذمہ داری قبول کرکے مستعفی ہوجائیں۔ مجلس احرار کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملک چلانا اور عوام کی خدمت موجودہ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں وہ مولانا فضل الرحمن کے مطالبات کوپورا کرتے ہوئے اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیں۔انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آنے کے لیے تحریک انصاف کی قیادت نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے لیکن آج کلی طور پر ناکام ہونے پر یوٹرن لینا ان کاپرانا وطیرہ ہے ان کی اس کارکردگی کی وجہ سے پوری قوم میں مایوسی اور اضطرابی کی کیفیت دن بدن بڑھتی جارہی ہے جس سے پوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی کا سامان پیداہورہاہے ہم سمجھتے ہیں کہ حکمرانوں کو ازخود ہی اقتدار سے علیحدہ ہوجاناچاہیے وگرنہ پوری قوم ڈاکٹروں،تاجروں،کسانوں کی طرح سڑکوں پر نکلنے والی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.