تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا گستاخانہ مواد کے خلاف اقدامات کا فیصلہ خوش آئند، خیر مقدم کرتے ہیں: عبداللطیف خالد چیمہ

چیچہ وطنی : مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی جانب سے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے متعلق توہین آمیز کتابوں (مواد)کو ضبط کرنے کی سفارش کا خیر مقدم کرتے ہوئے اِسے خوش آئند قرار دیا ہے اور کہاہے کہ توہین آمیز مواد چھاپنے یا درآمد کرنے والے اداروں اور افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہونی چاہےے ،اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حج کے لےے ابتدائی حج فارم سے عقیدہ ختم نبوت والی عبارت کی مکمل بحالی کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری کا بیان بظاہر تسلی بخش ہے تاہم اس کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی ضروری ہے ،انہوں نے یہ بھی کہاکہ حج اور عمرہ کے نام پر کوئی قادیانی یا غیر مسلم سعودی عرب نہیں جاسکتا ،لیکن قادیانی بھیس بدل کر ایسا کرتے ہیں ،اس کے تدارک کے لےے ملکی وبین الاقوامی سطح پر مناسب اقدامات کی فوری ضرورت ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.