تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانی فتنے کو برصغیر کے مسلمانوں میں افتراق وانتشار پیداکرنے اورجہاد کی نفی کے لیے کھڑاکیاگیاتھا: ایوب بٹ

 لاہور (پ ر) قادیانی فتنے کو برصغیر کے مسلمانوں میں افتراق وانتشار پیداکرنے اورجہاد کی نفی کے لیے کھڑاکیاگیاتھا۔استعمارکا لگایا ہوا یہ پوداڈگمگا رہاہے اورآخری ہچکیاں لے رہاہے اس فتنے کے سد باب کے لیے مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر ایک اکائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔مجلس احرار اسلام ہمیشہ دعوت کے عمل میں مصروف رہی ہے اور اللہ کے فضل وکرم سے اس عمل کے اثرات سے دنیائے کفر کی چوہلیں کمزورہو رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام لاہور کے صدر حاجی محمد ایوب بٹ نے جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین کے دفاع کی پر امن جد و جہد ہر حال میں جاری رہے گی، اور قادیانیت کو پنپنے کا موقع کسی صورت نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکمران اور سیاست دان اپنی صفوں کی تطہیر کریں اور قادیانی عناصر کو اکھاڑ باہر پھینکیں اورقانون نافذ کرنے والے ادارے امتناع قادیانیت آرڈیننس پرمکمل و مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تا کہ وطن میں عزیز میں امن کی فضاء قائم رہ سکے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی کشمکش میں بے گناہ خون کو بہایا گیا ادارے اس کا سختی سے نوٹس لیں، سیاست دانوں نے اپنے مفادات کے لیے ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈال رکھا ہے ان سب کے پیچھے آئین پاکستان کا باغی ٹولہ (قادیانی) ہی ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.