تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

آئین کے باغی ریاست کے غدار ہیں، قادیانیوں کو آئین کا پابند کیا جائے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور (پ ر) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہا ہے کہ قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانی نمائندے کو نامزد نہ کرنے کے لیے وزارت مذہبی امور کی سمری پر فیصلہ پوری قوم کے ایمان و عقیدے کی عکاسی کرتا ہے اس کے باوجود کچھ اسلام اور وطن دشمن عناصر اس فیصلے کو سبوتاژ کرکے کوئی نیا بہران پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پا کستان کے کنونیئر اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ عالمی کفریہ ایجنڈے کی روشنی میں بعض این جی اوز اور قادیانی نواز عناصر پاکستان کے آئین کی اسلامی دفعات خصوصاََ تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت جیسے قوانین کو ختم کرنے اور قادیانیوں کو مسلمانوں کی صفوں میں لا کھڑا کرنے کے لیے بے تاب ہیں ۔ لیکن وہ اور ان کے سر پرست کان کے نہیں دل کے دروازے کھول کر سن لیں کہ جناب نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کے منصب رسالت ومنصب ختم نبوت پر کوئی مسلمان آنچ بھی نہیں آنے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تن،من، دہن قربان کردیں گے لیکن گستاخان رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کو کسی فورم پر بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.