تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت دیئے جانے کے فیصلے کی یاد میں 7 ستمبر کو لاہور میں ختم نبوت کانفرنس ہوگی: قاری محمد قاسم

7ستمبر1974ءکو ذوالفقارعلی بھٹومرحوم کے دور اقتدار میں لاہوری و قادیانی مرزائیوں کو پاکستان کی قومی اسمبلی کے فلورپر متفقہ طور پر غیر مسلم اقلیت قراردیئے جانے کے تاریخی فیصلے کی یاد میں یکم ستمبر سے مجلس احراراسلام پاکستان ،تحریک تحفظ ختم نبوت اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام ملک پھر میں عشرہ ختم نبوت شروع ہوگیاہے، جبکہ 7۔ستمبر کوملک اور بیرون ممالک میں یوم ختم نبوت تیز واحتشام سے منایاجائےگا 7۔ستمبر کو یوم ”ختم نبوت“کے طورپربھرپورانداز میں منایا جائے گا ۔مجلس احراراسلام لاہور کے ناظم اعلیٰ قاری محمد قاسم بلوچ نے کہا کہ7ستمبر1974ءکوپاکستان کی پارلیمنٹ نے تاریخ ساز فیصلہ سناکر قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیا گیااس تاریخ سازفیصلہ کی یادمیں عشرہ ختم نبوت منانے کا فیصلہ کیاگیاہے ،جس کے تحت ملک میں اور دیگر ممالک میں اجتماعات، سیمینارز، کانفرنسیں اور جلسے منعقد کئے جائیں گے۔جبکہ مرکزی اجتماع ۷ستمبر کو مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی دفتر ایوان احرار نیومسلم ٹاﺅن لاہورمیں منعقد ہو گا جس میں جید علماءکرام،خطباءعظام ،دانشور ،وکلاءو صحافی اور طلبہ کثیرتعدادمیں تشریف لائیں گے ،مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرسید عطاءالمہیمن بخاری کی سرپرستی میں ہونے والی اس کا نفرنس میں شیخ الحدیث مولانا فضل الرحیم اشرفی، مولانا زاہدالراشدی،مولانامحب النبی،حاجی عبداللطیف خالدچیمہ ،سیدمحمدکفیل بخاری ،جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ،مفتی شیرمحمدعلوی، جمعیۃ علماءاسلام ف کے مولانا محمد امجد خان،مفتی محمدحسن ،سید عطاءاللہ شاہ ثالث ،علامہ زبیراحمد ظہیر ،میاں محمد عفان ،شیخ الحدیث عزیزالرحمن ، مولاناندیم اسلم ،تحریک انصاف کے اعجاز احمد چوہدری ،پیپلز پارٹی کے بیرسٹر عامرحسن،ن لیگ کے خواجہ عمران نذیر ،حافظ شعیب الرحمن قاسمی ،میاں محمداویس ،قاری محمد یوسف احرار،حاجی محمد لطیف اوردیگر سر کردہ شخصیات شرکت وخطاب کریں گی اور منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو اجتما عی طور پر دعوت اسلام کا فریضہ سر انجام دیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.