تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانیت دنیا کا سب سے بڑافتنہ ہے جو پوری دنیامیں اپنے کفر وارتداد کو اسلام کا لیبل لگا کو پھیلارہاہے:سید محمد کفیل بخاری

چیچہ وطنی (پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب صدر سید محمد کفیل شاہ نے کہاہے کہ ختم نبوت اسلام کا اساسی عقیدہ ہے مسلمانوں کے ایمان کی عمارت ختم نبوت پراستوار ہے ،پیارے آقا حضرت محمد ﷺ کی ختم نبوت اور آپ ﷺ کی محبت ہرمسلمان کے ایمان کا اہم جزو ہے ۔ وہ کزشتہ روز ملتان سے لاہور جاتے ہوئے چیچہ وطنی میں اپنی جماعت کے سیکرٹری جنرل عبد اللطیف چیمہ سے ملاقات کررہے تھے انہوںنے کہاکہ اس میں کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیںہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا مشن جنت میں جانے کا شارٹ کٹ راستہ ہے انہوں نے کہاکہ قادیانیت دنیا کا سب سے بڑافتنہ ہے جو پوری دنیامیں اپنے کفر وارتداد کو اسلام کا لیبل لگا کو پھیلارہاہے اس گروہ کی فتنہ پردازی سے امت مسلمہ کو آگاہ کرنا ہم سب کا مذہبی فریضہ ہے ،انہوںنے کہاکہ عالمی استعماری قوتیں ملک خداداد پاکستان سے تحفظ ناموس رسالتﷺ اور تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین کو ختم کرانے کے لیے سرتوڑکوششیں کررہی ہیں لیکن غیور مسلمان ایسا کبھی نہیں ہونے دیںگے۔ انہوںنے کہاکہ مسلمان بھوک ،پیاس اور دنیا کی ہر تکلیف برداشت کرسکتاہے لیکن اپنے آقا ومولا حضرت محمد رسول اللہ ﷺ اور آپ ﷺ کے صحابہؓ کے متعلق کسی قسم کی توہین کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا۔دنیا کی کوئی طاقت ناموس رسالت ﷺ کے قانون کو ختم نہیں کرواسکتی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.