تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری کی وفات صرف ہمارا ہی نہیں پورے عالم اسلام کا نقصان ہے: مولانا فضل الرحمان

لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر، پیر طریقت ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری کے انتقال پر تعزیت اور اظہار افسوس کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور مختلف وفود اور شخٰصیات داربنی ہاشم ملتان میں مسلسل تعزیت کے لیے آرہی ہیں۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے مرکز احرار دار بنی ہاشم ملتان میں سید محمد کفیل بخاری، سید عطاء المنان بخاری اوردیگر احرار رہنماوں سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت پیر جی سید عطاءالمہیمن بخاری رحمہ اللہ نے پوری زندگی زہد و تقویٰ اور خوداری کے ساتھ گزاری اور ہمیشہ جمعیت علماء اسلام کے ساتھ محبت اور شفقت کے ساتھ پیش آئے۔انہوں نے کہا کہ حضرت پیر جی نے دینی معاملات میں اپنے عظیم والد سید عطاء اللہ شاہ بخاری اور اکابر احرار کی طرح باطل اور کفریہ طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کبھی کسی قسم کا کمپرو مائزنہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید عطاءالمہیمن بخاری نے اپنے تینوں بھائیوں کی طرح احرار کی بتدریج قیادت سنبھالی اور سنبھالنے کا حق ادا کر دیا۔ تحریک تحفظ ختم نبوت کو جو جلا شاہ صاحب نے بخشی وہ کسی اور کے حصے میں نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ شاہ صاحب مرحوم نے ربوہ کے پہلے عالمی اسلامی تبلیغی مرکز کو جس طرح خون دے کر سینچا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام، خاندان امیر شریعت اور مجلس احرار اسلام کے غم میں برار کی شریک ہے اور فرزندان امیر شریعت کی جدوجہد کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا شاہ صاحب کی خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف کے ساتھ لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد میں حضرت سید عطاء المہیمن بخاری رحمہ اللہ صف اول کے رہنما تھے، ان کی وفات صرف ہمارا ہی نہیں پورے عالم اسلام کا نقصان ہے، وہ ہمارے مخدوم، شفیق بزرگ اور ہمیشہ دعائیں دینے والے بزرگ تھے -علاوہ ازیں مولانا عبدالحمید تونسوی، جماعت اسلامی ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، مولانا ابوبکر عبداللہ جام پوری، عبدالغنی قاسمی اورقاری محمد اسحاق مولانا عبدالرحمن کوثر مدنی، میاں اجمل قادری (لاہور) ڈاکٹر محمد اسماعیل (امریکہ) مولانا محمد سہیل فاروق (جنوبی امریکہ) مولانا حافظ احمد اللہ گورمانی نے فون پر تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیا اور تحریک ختم نبوت کے لیے شاہ صاحب کی گرانقدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراچ عقیدت پیش کیا۔ جبکہ جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوھدری ضیاء الحق اپنے ایک وفد کے ساتھ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات کی وفد میں مولانا محمد اسماعیل قطری، پیر جی عزیزالرحمن، حافظ حفیظ اللہ گجر اور اسد اللہ ملک بھی شامل تھے اس موقع پر وفد نے قائد احرار حضرت سید عطاءالمہیمن بخاری کی تعلیم القرآن اور تحریک تحفظ ختم نبوت پر خدمات کا تذکر ہ کیا اور دعائے مغفرت کرائی گئی۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے اس موقع پر کہا کہ مجلس احرار اسلام حضرت پیر جی مرحوم کے اسلوب پر قائم رہے گی اور باطل قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر زندگی گزارنے کا ڈھب اگلی نسلوں تک منتقل کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یقینا پیرجی کے جانے سے بہت بڑاخلا پیدا ہوا ہے اور ہم یتیم ہو گئے ہیں لیکن تحریک احرار اور تحریک ختم نبوت کے تسلسل کو جاری و ساری رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.